Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terror Attack: ٹرمپ نے پی ایم مودی سے آدھی رات کو فون پر بات کی، کہا امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے

جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کو سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی پوری دنیا نے مذمت کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی، جس پر وزیر اعظم مودی نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہندوستان بزدلانہ کارروائیاں کرنے والوں کو نہیں بخشے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹرمپ نے پہلگام حملے کے حوالے سے فون کیا

اس بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ‘X’ پر لکھا، “صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو فون کیا اور جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صدر ٹرمپ نے اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان اور امریکہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔”


 انتونیو گوتیرس نے پہلگام میں ہونے والے مسلح حملے کی شدید مذمت

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ عام شہریوں پر حملے کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہیں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے کہا “سیکریٹری جنرل جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو ہونے والے مسلح حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، جس میں کم از کم 28 افراد جاں بحق ہوئے۔گوتیرس نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ دوجارک نے کہا سیکریٹری جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عام شہریوں پر کیے جانے والے حملے کسی بھی حالت میں قابلِ قبول نہیں ہیں۔مرنے والوں میں دو غیر ملکی شہری — ایک متحدہ عرب امارات سے اور ایک نیپال سے . جبکہ دو مقامی افراد بھی شامل تھے۔

دہشت گردانہ حملے میں غیر ملکی شہریوں سمیت کم از کم 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے منسلک مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف) نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اعلیٰ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پہلگام حملے میں 4 سے 6 دہشت گرد ملوث تھے، جن میں تین غیر ملکی شہری اور ایک مقامی کشمیری شامل تھا۔ موقع سے ایم 4 اور اے کے 47 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

امریکہ عالمی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کا سخت حامی رہا ہے اور حال ہی میں اس نے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری تہور رانا کو حوالے کیا ہے، جس پر 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔ یہ حملے بھی لشکر طیبہ نے کیے تھے۔ انہوں نے حوالگی کے فیصلے کا اعلان فروری میں وزیر اعظم مودی کے دورہ وائٹ ہاؤس کے دوران کیا، جو صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے بعد ان کی پہلی ملاقات تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read