Bharat Express-->
Bharat Express

Aam Aadmi Party: حالیہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد عام آدمی پارٹی نے کی بڑی تبدیلیاں، سوربھ بھاردواج کو دہلی اور منیش سسودیا کو پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی

ایک بڑی تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج کو قومی دارالحکومت میں اپنی یونٹ کا صدر اور پارٹی لیڈر منیش سسودیا کو پنجاب یونٹ کا صدر نامزد کیا ہے۔

فائل فوٹو۔

ایک بڑی تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج کو قومی دارالحکومت میں اپنی یونٹ کا صدر اور پارٹی لیڈر منیش سسودیا کو پنجاب یونٹ کا صدر نامزد کیا ہے۔ بھاردواج دہلی میں ایم ایل اے اور سابق وزیر گوپال رائے کی جگہ لیں گے۔ عام آدمی پارٹی میں یہ تبدیلی دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے شکست کھانے کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ 70 رکنی دہلی اسمبلی کے تازہ انتخابات میں بی جے پی نے 48 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کا بارہ سالہ اقتدار ختم کر دیا تھا۔ وہیں عام آدمی پارٹی 21 نشستوں تک محدود ہو گئی تھی۔

جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے جنرل سکریٹری (برائے تنظیم) سندیپ پاٹھک نے کہا کہ گوپال رائے کو پارٹی کی گجرات یونٹ کا چارج دیا گیا ہے، کیوں کہ پارٹی وہاں اپنی جڑیں مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وہیں راجیہ سبھا کے رکن سندیپ پاٹھک کو عام آدمی پارٹی کی چھتیس گڑھ یونٹ کی سربراہی سونپی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پارٹی لیڈر پنکج گپتا گوا عام آدمی پارٹی کی قیادت کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے یہ بھی کہا کہ پارٹی لیڈر مہراج ملک کو جموں و کشمیر پارٹی یونٹ کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ یہ اہم فیصلے پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران لیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read