Bharat Express

Saurabh Bharadwaj

عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ جیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو مارنے کی سازش کی جارہی ہے۔ وہ شوگر کے مریض ہیں، انہیں انسولین کی ضرورت ہے، لیکن جیل میں انہیں انسولین نہیں دیا جا رہا ہے۔

ای ڈی کے وکیل زوہیب حسن نے جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرائی کہ وکیلوں کی فہرست میں غلطی سے بنسوری کا نام لکھا گیا ہے۔

ای ڈی نے 21 مارچ کو اروند کیجریوال کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 28 مارچ کو ہوئی گزشتہ سماعت میں اروند کیجریوال کی 7 دنوں کی حراست مانگی تھی، لیکن عدالت نے انہیں یکم اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

ای ڈی نے ریمانڈ کے دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے جاری کردہ سرکاری حکم کا نوٹس لیا ہے۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ مرکزی ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا حراست میں رہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی طرف سے ایسی ہدایات جاری کرنا پی ایم ایل اے عدالت کے حکم کے دائرے میں آتا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور عدالت کے ذریعہ ای ڈی کی ریمانڈ پربھیجنے کے فیصلے کے بعد وزیر سوربھ بھاردواج نے مرکزی حکومت پر جم کرتنقید کی۔

دہلی میں جمنا ندی میں تیزی  سے اضافہ ہورہا ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔