Bharat Express

Doctor shot dead in Delhi: دہلی میں دو نابالغ بچوں نے ڈاکٹر جاوید اختر کو ماری گولی، موقع پر ہو گئی موت، عام آدمی پارٹی نے بڑھتے جرائم کیلئے مرکز اور ایل جی کو ٹھہرایا ذمہ دار

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے۔

دہلی میں دو نابالغ بچوں نے ڈاکٹر کو ماری گولی

نئی دہلی: جمعرات کے روز دہلی کے جیت پور کے کالندی کنج علاقے میں ایک نجی نرسنگ ہوم میں ایک ڈاکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مرنے والے کی شناخت 55 سالہ ڈاکٹر جاوید اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ نیما اسپتال میں یونانی ڈاکٹر تھے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل روہنی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

دو نابالغ بچوں نے واردات کو دیا انجام

اسپتال کے عملے نے پولیس کو بتایا کہ دو نابالغ بچے صبح 1 بجے طبی سہولت (Medical Facility) پر آئے اور ڈریسنگ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان دونوں میں سے ایک کا ایک دن پہلے ٹانگ کی چوٹ کا علاج کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر اختر کو سر میں لگی گولی

ملازمین نے بتایا کہ بعد میں نابالغوں نے کہا کہ انہیں دوائی کے نسخے کی ضرورت ہے اور وہ ڈاکٹر جاوید اختر کے کیبن میں گئے، جس کے بعد گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ جب وہ ڈاکٹر کے کیبن میں پہنچے تو انہیں مردہ پایا۔ نیمہ اسپتال کے کمپاؤنڈر عابد نے بتایا کہ ڈاکٹر اختر کو سر میں گولی لگی ہے۔

ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ؟

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے۔

عاپ نے مرکز اور ایل جی کو بنایا نشانہ

اس دوران، عام آدمی پارٹی (AAP) کے لیڈر سوربھ بھردواج نے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’دہلی جرائم کی راجدھانی بن گئی ہے، گینگسٹر آسانی سے کام کر رہے ہیں۔ یہاں روزانہ کی بنیاد پر وصولی، فائرنگ اور قتل ہو رہے ہیں۔ مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر دہلی کے لیے اپنے بنیادی کام میں ناکام رہے ہیں۔

’’دہلی میں ہر روز چل رہی ہیں گولیاں‘‘

سوربھ بھردواج نے مزید کہا، ’’دہلی میں ہر روز گولیاں چل رہی ہیں۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر مکمل طور پر خاموش ہیں، انہوں نے نہ تو ایم ایل اے سے ملنے کا وقت دیا اور نہ ہی کسی تھانے کا دورہ کیا۔ دہلی پولیس مرکز کو رپورٹ کرتی ہے۔ دہلی حکومت کو نہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Also Read