Bharat Express

AAP

اروند کیجریوال نے کہا کہ وشواس نگر ترقی میں پیچھے رہ گیا کیونکہ یہاں کے لوگوں نے بی جے پی امیدوار کو ایم ایل اے بنایا۔  بی جے پی  کے ایم ایل اے 10 سال تک صرف ہمارے ساتھ لڑتے رہے۔  اس بار وشواس نگر  میں عام آدمی پارٹی  کا ایم ایل اے بنے گا جو پوری ایمانداری سے کا م کرے گا۔  اس کے ساتھ وشواس نگر میں  ترقی کو فروغ بھی  دیا جائے گا۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے ’دہی چوڑا‘پروگرام میں حصہ لے کر ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کی۔

سینئر کانگریس لیڈر اجے ماکن نے ہفتہ (18 جنوری 2025) کو کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی ترقی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچتا ہے اور کانگریس کو کمزور کرکے بی جے پی کا مقابلہ قومی سطح پر نہیں کیا جاسکتا۔

عام آدمی پارٹی نے سوشل میڈیا پر پرویش ورما کی مختلف سرگرمیوں جیسے پیسے، جوتے، کمبل اور ساڑیاں تقسیم کرنے کے کئی ویڈیوز لگاتار پوسٹ کیے اور الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت بھی کی۔ عام آدمی پارٹی پرویش ورما کے بارے میں مسلسل شکایت کرتی رہی ہے کہ وہ پیسے کے دم پر نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے موجودہ ایم ایل اے کا ٹکٹ کاٹ کر بی جے پی سے اے اے پی میں شامل ہونے والے برہم سنگھ تنور کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جب کہ بی جے پی نے کرتار سنگھ کو میدان میں اتارا ہے، جو آپ کے ٹکٹ پر دو بار ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے راجندر تنور پر داؤ کھیلا ہے۔

منگل (14 جنوری، 2025) کو، کانگریس ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی نے دہلی کانگریس کے رہنماؤں کو کیجریوال کی ’ناکامیوں‘کو بے نقاب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر پور اسمبلی سیٹ پر سب سے پہلے 1993 میں الیکشن ہوئے تھے اور پھر کانگریس کے دیپ چند بندھو نے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 1998 کے انتخابات میں مسلسل دوسری کامیابی بھی درج کی۔ حالانکہ 2003 میں بی جے پی نے کانگریس کو شکست دے کر یہ سیٹ جیتی تھی۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے راہل گاندھی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’راہل گاندھی جی آج دہلی آئے۔ انہوں نے مجھے بہت گالیاں دیں۔

دہلی کے انتخابات میں جس طرح کی سیاسی مساواتیں بن رہی ہیں، اس سے انڈیا اتحاد کے وجود پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ پہلے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، پھر ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی اور پھر ادھو ٹھاکرے سمیت کئی اپوزیشن لیڈر عام آدمی پارٹی کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل 83,49,645 مرد، 71,73,952 خواتین اور 1,261 تھرڈ جینڈر کو ملاکر کل 1.55 کروڑ ووٹرز اپنے قیمتی وووٹ کا استعمال کریں گے۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔