Delhi Assembly Monsoon Session: دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان، اسکول فیس کو کنٹرول کرنے اور کیگ رپورٹ پر ہوگی بحث
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اسکولوں میں بے تحاشا بڑھتی ہوئی فیس کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک خصوصی بل اسمبلی میں پیش کریں گی۔ طویل عرصے سے والدین نجی اسکولوں کی من مانی فیس کی وصولی کی شکایت کرتے آ رہے ہیں۔
Kejriwal supports the fight to save Anangpur village: ہریانہ کے اَنَنگ پور گاؤں کو بچانے کی لڑائی کو کیجریوال کی حمایت، 13 جولائی کو مہا پنچایت میں وفد بھیجے گی عام آدمی پارٹی
برہما سنگھ تنور نے کہا کہ 13 جولائی کو اننگ پور گاؤں میں بی جے پی حکومت انہدام کے خلاف مہا پنچایت منعقد کی جا رہی ہے۔ اس میں آس پاس کے اور دور دراز کے دیہاتوں، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر تک تمام برادریوں کے لوگ شرکت کریں گے۔ دہلی کے تمام گاؤں وہاں پہنچ جائیں گے۔ یہ چھوٹی لڑائی نہیں ہے۔
AAP Councillors Resigns News: کونسلروں کے استعفیٰ پرعام آدمی پارٹی کا بڑا بیان، کہا- ’بی جے پی ہرکونسلرکو5 کروڑ…‘
عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ میئرالیکشن کے وقت سے ہی بی جے پی ہمارے کونسلروں کواپنے پالے میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہرکونسلرکو 5-5 کروڑ روپئے کی پیشکش کی گئی ہے۔
Mustafabad accident: ’’مصطفی آباد حادثے کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے‘‘، کانگریس لیڈر دیویندر یادو نے غیر مجاز تعمیرات کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا
کانگریس لیڈر دیویندر یادو نے مصطفیٰ آباد میں چار منزلہ عمارت گرنے سے 11 لوگوں کی موت کے لیے براہ راست بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
CBI raids Durgesh Pathak’s house: دُرگیش پاٹھک کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ، پارٹی رہنماؤں نے سیاسی سازش قرار دیا
سی بی آئی افسروں کے مطابق کارروائی ایف سی آر اے سے جڑے ایک معاملے میں کی گئی ہے۔ عآپ رہنماؤں نے اسے سیاسی بدلے کی کارروائی قرار دیا ہے۔
AAP alleged Chief Minister of Delhi: کس کے ہاتھ میں ہے دہلی کی کمان؟ وزیراعلیٰ کے شوہر پر عام آدمی پارٹی نے عائد کیا الزام
عام آدمی پارٹی کا یہ الزام ہے کہ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی جگہ ان کے شوہر منیش گپتا حکومت چلا رہے ہیں جو آئین اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ آتشی نےکہا کہ منیش گپتا دہلی کے اہم سرکاری محکموں جیسے ایم سی ڈی، ڈی جے بی، پی ڈبلیو ڈی اور ڈی یو ایس آئی بی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وہ کس اختیار کے تحت ان محکموں کی میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں؟
Case against Kejriwal: کیجریوال کے خلاف بل بورڈز لگانے کے لیے عوامی پیسے کے غلط استعمال کا مقدمہ درج، پولیس نے عدالت میں پیش کی رپورٹ
دہلی پولیس نے جمعہ کو ایک عدالت کو بتایا کہ اس نے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر کے خلاف 2019 میں دارالحکومت میں بڑے بل بورڈز لگا کر سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
Manjinder Singh Sirsa On Delhi Pollution: ‘ایم سی ڈی کے میئر اور افسران کے خلاف درج ہو مقدمہ، وزیر منجندر سنگھ سرسا کیوں عام آدمی پارٹی پر بھڑکے ؟
وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ لیکن عام آدمی پارٹی جان بوجھ کر آگ لگا کر دہلی کی فضا کو آلودہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
Arvind Kejriwal Meets BJP Leader Lakshmi Kanta Chawla: اروند کیجریوال کے اقدام سے دلی سے پنجاب تک سنسنی، اس بی جے پی رہنما کے گھر جاکر کی ملاقات
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے پنجاب میں بی جے پی لیڈر لکشمی کانت چاؤلہ سے ملاقات کی، جس کی سیاسی حلقوں میں بحث ہو رہی ہے۔
Amanatullah Khan: امانت اللہ خان کو عدالت سے بڑی راحت، جامعہ نگر پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کے معاملے میں ضمانت ملی
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو جامعہ نگر میں پولیس ٹیم پر مبینہ حملے کے الزام میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کے معاملے میں راحت ملی ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ سے پیشگی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔





