Bharat Express DD Free Dish

Delhi LG VK Saxena

ریختہ فاونڈیشن کی جانب سے بانسیرا پارک میں جشن ریختہ کا 10 سالہ جشن شاندارطریقے سے منایا گیا، سنجیوصراف اورہما خلیل کی خدمات کا ایل جی وی کے سکسینہ، گلزاراحمد اورجاوید اخترنے اعتراف کیا۔

سسودیا نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نہ تو مرکزی حکومت اور نہ ہی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس کوئی منصوبہ ہے، نہ ہی کوئی جوابدہی اور نہ ہی کوئی ایمرجنسی پلان۔ انہوں نے کہا، ’’صرف تقریر اور جملے دیے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی والوں کو اب تقریر نہیں، سانس چاہیے، جملے نہیں، زندگی چاہیے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ذاتی صحت پر بات کرتے ہوئے کہا "میں نے مئی 2020 سے لے کر آج تک اپنی زندگی میں کافی تبدیلیاں کی ہیں، نیند، پانی اور خوراک کی مطلوبہ مقدار اور معمول کی ورزش نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ آج میں آپ کے سامنے کسی بھی قسم کی ایلوپیتھک ادویات اور انسولین سے پاک کھڑا ہوں۔"

عظیم الحق اب دہلی وقف بورڈ کے سی ای او کا عہدے باضابطہ طورپرسنبھالیں گے۔ اوہ 2007 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ سندیپ کمار سنگھ کو وزیراعلیٰ کا خصوصی سکریٹری بنایا گیا ہے۔

انتخابی نتائج کے درمیان، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری فائل یا دستاویزات کو سکریٹریٹ کے احاطے سے باہر نہیں لے جانا چاہیے۔

سنجے سنگھ نے سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا اے سی بی بی جے پی کی شکایت کا انتظار کر رہا ہے؟ جب ہم نے پریس کانفرنس کی تو اس کے بعد کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ اب تک 16 سے زائد لوگوں سے رابطہ کیا جا چکا ہے۔

ایل جی  کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک سنجیدہ مجرمانہ واقعہ  کا حوالہ دیا جس میں ایک بنگلہ دیشی شہری مبینہ طور پر ایک گھر میں گھسنے کے بعد مجرمانہ حملے میں ملوث تھا۔

اروند کیجریوال کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا کہ ’’شکور بستی کی کچی آبادیوں کے بارے میں وزیر اعلیٰ کا بیان مکمل طور پر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے‘‘

ایل جی وی کے سکسینہ نے عام آدمی پارٹی حکومت پرالزام لگایا کہ وہ اس معاملے میں ’لاپرواہی‘ کر رہی ہے اوردہلی وقف ایکٹ 1995 کے تحت قانونی دفعات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایل جی نے ایک بیان میں اماموں اورمتولیوں کودرپیش چیلنجزپرروشنی ڈالی، جن میں سے بہت سے تنخواہوں میں تاخیرکی وجہ سے مالی مشکلات کا شکارہیں۔

 کانگریس کے سینئرلیڈر سندیپ دکشت نے گزشتہ 26 دسمبرکو عام آدمی پارٹی کی ’مہیلا سمّان یوجنا‘ سے متعلق ایل جی وکے سکسینہ سے شکایت کی اوردعویٰ کیا کہ برسراقتدارپارٹی دہلی کی خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کررہی ہے۔