Bharat Express

LG VK Saxena approves Appointment of Delhi waqf board CEO: دہلی کے ائمہ وموذنین مساجد کی تنخواہیں ملنے کا امکان روشن، لیفٹیننٹ گورنر نے دی منظوری

ایل جی وی کے سکسینہ نے عام آدمی پارٹی حکومت پرالزام لگایا کہ وہ اس معاملے میں ’لاپرواہی‘ کر رہی ہے اوردہلی وقف ایکٹ 1995 کے تحت قانونی دفعات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایل جی نے ایک بیان میں اماموں اورمتولیوں کودرپیش چیلنجزپرروشنی ڈالی، جن میں سے بہت سے تنخواہوں میں تاخیرکی وجہ سے مالی مشکلات کا شکارہیں۔

دہلی کے ائمہ وموذنین مساجد کی تنخواہوں سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے منظوری دی ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے عظیم الحق کواضافی چارج کے تحت دہلی وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر(سی ای او) کے طورپرتقرری کومنظوری دے دی ہے۔ عظیم الحق، ایک انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس آفیسرہیں۔ فی الحال دہلی جل بورڈ کے ممبر(ایڈمنسٹریشن) کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔سی ای اوکی تقرری میں تاخیرکی وجہ سے وقف بورڈ کے اہم کام بشمول ائمہ اورمؤذن کے تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی تھیں۔

ایل جی وی کے سکسینہ نے عام آدمی پارٹی حکومت پرالزام لگایا کہ وہ اس معاملے میں ’لاپرواہی‘ کر رہی ہے اوردہلی وقف ایکٹ 1995 کے تحت قانونی دفعات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایل جی نے ایک بیان میں اماموں اورمتولیوں کودرپیش چیلنجزپرروشنی ڈالی، جن میں سے بہت سے تنخواہوں میں تاخیرکی وجہ سے مالی مشکلات کا شکارہیں۔ انہوں نے کہا، ’ان افراد کودرپیش مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے، میں اس تجویزکومنظورکررہا ہوں۔ تاہم، اس کے موثرہونے سے پہلے تقرری کو بورڈ سے منظوری لینی چاہئے۔

لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے اس بات پربھی زوردیا کہ اس طرح کی تقرریوں کے لیے مستقبل کی تجاویزقانونی دفعات کے مطابق پیش کی جائیں۔ انہوں نے دہلی وقف ایکٹ کی دفعہ 23 کے مطابق تقرری کے لیے دورکنی پینل پیش نہ کرنے پرحکومت پرتنقید کی۔ ایک پینل کے بجائے صرف ایک ہی نام ان کے غورکے لیے پیش کیا گیا۔ ایل جی کے بیان میں طریقہ کارکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا،’پھربھی، قانونی دفعات پرعمل کئے بغیر، تجویزلاپرواہی سے بھیجی گئی ہے۔ این سی سی ایس اے نے ایکٹ کے تحت بورڈ کی طرف سے تجویزکردہ ناموں کے پینل کوریکارڈ پرنہیں رکھا۔ عظیم الحق کی تقرری سے وقف بورڈ کے معمول کے کام کاج بحال ہونے کی توقع ہے، جس میں زیرالتوا تنخواہوں کی ادائیگی اوردیگرانتظامی سرگرمیاں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read