Bharat Express DD Free Dish

Delhi Waqf Board

مولانا حسین نے کہا کہ مساجد اور درگاہوں میں زکوٰۃ کی رقم کے مبینہ غلط استعمال کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور مستحق طبقے کو اٹھانا پڑ رہا ہے، کیونکہ جس امداد کا وہ حق رکھتے ہیں وہ ان تک نہیں پہنچ رہی۔

دہلی وقف بورڈ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو راؤز ایونیو کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری سمن کے باوجود پیش نہ ہونے کے الزام سے متعلق کیس میں خصوصی عدالت نے امانت اللہ خان کو بری کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں وقف ہیلپ ڈیسک ( بیک اینڈ سپورٹ سسٹم )  کا افتتاح عمل میں آیا۔ہیلپ ڈیسک کے ذریعے اوقاف کے متولیان، آئمہ مساجد اور دینی اداروں کے ذمہ داران ہیلپ ڈیسک سے براہ راست رابطہ کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔

دہلی وقف بورڈ بھرتی گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور10 دیگرملزمان کے خلاف سی بی آئی کیس میں الزامات طے کئے گئے ہیں۔ عدالت نے امانت اللہ خان پرمجرمانہ سازش اورانسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔ ان پر وقف بورڈ کے چیئرمین رہتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی تقرریاں کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ گرودوارہ تقسیم کے وقت سے فعال ہے اور چوں کہ ایک مذہبی ڈھانچہ اتنے عرصے سے وہاں قائم ہے، اس لیے دہلی وقف بورڈ کو خود اپنا دعویٰ ترک کر دینا چاہیے۔

عظیم الحق اب دہلی وقف بورڈ کے سی ای او کا عہدے باضابطہ طورپرسنبھالیں گے۔ اوہ 2007 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ سندیپ کمار سنگھ کو وزیراعلیٰ کا خصوصی سکریٹری بنایا گیا ہے۔

میٹنگ میں بورڈ کے ذمہ داروں نے وقف ترمیمی بل کی فتنہ انگیزیوں سے شرکاء کو واقف کرایا۔ بی وی اے کے ذمہ داروں نے بورڈ کے ذمہ داروں کو یقین دلایا کہ وہ بھی اس بل کے خلاف بورڈ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

ایل جی وی کے سکسینہ نے عام آدمی پارٹی حکومت پرالزام لگایا کہ وہ اس معاملے میں ’لاپرواہی‘ کر رہی ہے اوردہلی وقف ایکٹ 1995 کے تحت قانونی دفعات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایل جی نے ایک بیان میں اماموں اورمتولیوں کودرپیش چیلنجزپرروشنی ڈالی، جن میں سے بہت سے تنخواہوں میں تاخیرکی وجہ سے مالی مشکلات کا شکارہیں۔

جے پور میں مولانا توقیر رضا خان نے وقف اراضی کو لے کر بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی کے باپ کو ہماری جائیداد پر قبضہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہمارے نوجوان ڈرپوک نہیں ہیں۔ ہم نے ان کو روک رکھا ہے۔ جس دن ہم سڑکوں پر آ گئے تو آپ کی روح کانپ جائے گی۔ حکومت ہمیشہ بے ایمان رہی ہے اور آج کی زیادہ ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے بھی اپنے رویے کے بارے میں وضاحت دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم پی ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، ان پر ذاتی الزامات لگائے اور کرسی چھوڑ کر ان کے پاس آ گئے، اس کے باوجود چیئرمین نے انہیں نرم رویہ اختیار کرنے کو کہا، اس وجہ سے وہ ناراض ہو گئے۔