دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور وزیراعلیٰ آتشی ایک ساتھ اسٹیج پر نظرآئے۔
نئی دہلی: کسی نہ کسی مسئلے سے متعلق دہلی حکومت اورلیفٹیننٹ گورنر(ایل جی) کے درمیان تکرارکی صورتحال ہمیشہ بنی رہتی ہے۔ تاہم جمعہ (22 نومبر) کواس کے برخلاف ایک ایسا بھی منظردیکھنے کو ملا، جب ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریفوں کے پُل باندھے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے مقابلے میں کئی گنا بہترہیں۔
لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے اندرا گاندھی دہلی تکنیکی خواتین یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن تقریب کو خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا نام لئے بغیرکہا، ’’دہلی کی وزیراعلیٰ ایک خاتون ہیں اورمیں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ وہ اپنے سابق وزیراعلیٰ سے ہزارگنا بہترہیں۔‘‘
Presided over the 7th Convocation of Indira Gandhi Delhi Technical University for Women (IGDTUW), in presence of Hon’ble Delhi CM @AtishiAAP and Prof. Yogesh Singh, VC, DU.
Young bright women graduating today will be breaking barriers, redefining gender roles, and stepping into… pic.twitter.com/dVdHgWNSow
— LG Delhi (@LtGovDelhi) November 22, 2024
لیفٹیننٹ گورنرنے کہی یہ بڑی بات
پروگرام میں وزیراعلیٰ آتشی بھی موجود تھیں۔ ایل جی سکسینہ نے طلبا کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے آپ آگے بڑھتے ہیں، زندگی میں چارگائیڈ ابھرکرسامنے آتے ہیں۔ پہلا، آپ خود ہوتے ہیں، آپ کی خود کے تئیں بھی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں، جنہیں آپ کونبھانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد آپ کے والدین۔ آپ کے والدین کے تئیں بھی آپ کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اس کے بعد آپ کا سماج۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس کے بعد آپ کی چوتھی ذمہ داری یہ ہے کہ آپ خود کوایک ایسی خاتون کے طور پرثابت کریں، جس نے تعصب کی تمام دیواریں گرا دیں اور ہرمیدان میں فتح کا جھنڈا لہرایا۔ لیکن، آپ ان تمام ذمہ داریوں کواسی وقت نبھا سکیں گے، جب آپ خود خوشحال ہوں گے اورتعلیم آپ کی خوشحالی میں انمول کردارادا کرے گی
7th Convocation of Indira Gandhi Delhi Technical University for Women (IGDTUW) https://t.co/P882l98DS5
— LG Delhi (@LtGovDelhi) November 22, 2024
عام آدمی پارٹی بنام دہلی ایل جی
گزشتہ ستمبر مہینے میں اروند کیجریوال کے استعفیٰ دینے کے بعد آتشی نے دہلی کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ استعفیٰ دینے کے بعد کیجریوال نے کہا تھا کہ وہ اپنے اوپر لگے بدعنوانی کے الزامات کے پیش نظر عوام سے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ مانگیں گے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت گزشتہ کچھ وقت سے اقتداراور نوکرشاہی پرکنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ اختلافات دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔
Addressed the graduates at the 7th Convocation of @IGDTUW_Delhi today. https://t.co/fanq2yDz8h
— Atishi (@AtishiAAP) November 22, 2024
گزشتہ ماہ ہی عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈران کو حراست میں لیا گیا تھا، کیونکہ وہ شہر میں بس مارشلوں کے موضوع پر ایل جی کی رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ بس مارشل گزشتہ سال اکتوبرمیں وی کے سکسینہ کے ذریعہ ان کی خدمات ختم کئے جانے کے بعد سے ہی اپنی بحالی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے اگست میں دہلی حکومت نے دہلی حکومت کے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں سیوا محکمہ کے ذریعہ سے داخلہ عمل شروع نہیں کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔
-بھارت ایکسپریس