Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی حکومت کو بڑا جھٹکا، ایل جی نے ’مہیلا سمّان یوجنا‘ کی جانچ کا دیا حکم، سندیپ دکشت کی شکایت پر ہوئی یہ کارروائی

 کانگریس کے سینئرلیڈر سندیپ دکشت نے گزشتہ 26 دسمبرکو عام آدمی پارٹی کی ’مہیلا سمّان یوجنا‘ سے متعلق ایل جی وکے سکسینہ سے شکایت کی اوردعویٰ کیا کہ برسراقتدارپارٹی دہلی کی خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کررہی ہے۔

Mahila Samman Yujana: دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے ہفتہ (28 دسمبر) کو’مہیلا سمّان یوجنا‘ کے نام پررجسٹریشن کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ اورسابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کی شکایت پر یہ حکم پولیس کمشنرکودیا گیا۔ کیمپ لگا کررجسٹریشن کرانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔

کانگریس کے سینئرلیڈر سندیپ دکشت نے گزشتہ 26 دسمبر کو عام آدمی پارٹی کی ’مہیلا سمّان یوجنا‘ سے متعلق ایل جی وی کے سکسینہ سے شکایت کی اوردعویٰ کیا کہ برسراقتدارپارٹی دہلی کی خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی اورعام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے اعلان کیا تھا کہ شہر میں ’مہیلا سمّان یوجنا‘  پہلے سے ہی جاری ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اروند کیجریوال نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اگران کی پارٹی فروری میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے بعد مسلسل تیسری بار اقتدار میں لوٹتی ہے تو یہ رقم بڑھا کر 2,100  روپئے کردی جائے گی۔

دہلی ایل جی نے دیا حکم

دہلی کے ایل جی کے پرنسپل سکریٹری نے ہفتہ کو دہلی کے چیف سکریٹری اوردہلی کے پولیس کمشنرکوعام آدمی پارٹی کے اعلانات کے بارے میں ایک خط لکھا ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی  نے کہا ہے کہ دہلی کی ہرخاتون (18 سال سے اوپرکی) کوماہانہ 1000 روپے دیئے جائیں گے اوراگر 2025 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے تو یہ رقم بڑھا کر2100 روپئے ماہانہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے، ‘ایل جی نے چیف سکریٹری سے کہا ہے کہ وہ پرائیویٹ افراد کے ذریعہ ذاتی تفصیلات اورفارم جمع کرنے کے معاملے میں ڈویژنل کمشنرکے ذریعہ انکوائری کرائیں۔ اس کے علاوہ پولس کمشنرفیلڈ افسران کوایسے لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے، جوفوائد فراہم کرنے کی آڑ میں معصوم شہریوں کی ذاتی معلومات اکٹھا کرکے ان کی رازداری کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

سندیپ دکشت نے کی شکایت

کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے کہا کہ گزشتہ بدھ (25 دسمبر) کودہلی حکومت کے ایک محکمہ نے کہا تھا کہ ایسی کوئی اسکیم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے لئے جمع کیا جا رہا ڈیٹا دھوکہ دہی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین سے فون نمبراورپتے جمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ دھوکہ دہی کا معاملہ ہے، تو اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس دھوکہ دہی کوانجام دینے والے دو لوگوں (آتشی اوراروند کیجریوال) کے خلاف معاملہ درج کیا جانا چاہئے۔ سبھی عام آدمی پارٹی کارکنان کو(اطلاعات جمع کرنے سے) روکا جانا چاہئے اوردہلی پولیس کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ مستقبل میں ایسا کوئی حادثہ نہ ہو۔

اروند کیجریوال نے کیا کہا؟

اس معاملے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ ’مہیلا سمّان یوجنا‘ اور’سنجیونی یوجنا‘ سے بی جے پی پریشان ہے۔ انہوں نے ایل جی کے اعلان کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی دہلی کا اسمبلی الیکشن ہاررہی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد خواتین کو 2100 روپئے دیں گے اور 60 سال سے اوپرکے بزرگوں کو مفت علاج دیں گے۔ یہ دونوں اسکیمیں عوام کے لئے اتنی مفید تھی کہ لاکھوں لوگوں نے پہلے ہی ان کے لئے رجسٹریشن کرا لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read