Bharat Express

Arvind Kejriwal

دہلی میں الیکشن سے پہلے اسپیکر رام نواس گوئل نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے اروند کیجریوال کو بھی خط لکھا ہے۔

دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کے ووٹ کاٹنے کا الزام لگایا ہے۔

یوپی ایس سی ٹیچراور موٹیویشنل اسپیکراودھ اوجھا آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ پارٹی دفترمیں آج انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پارٹی جوذمہ داری دے گی، میں اس کا نبھاؤں گا۔

چراغ پاسوان نے چیتن آنند کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں اوراس کا بدلہ لیا جائے گا۔ اس پر چراغ پاسوان نے کہا کہ یہاں کوئی مردہ قوم نہیں ہے

دہلی کے تمام اسمبلی حلقوں میں پریورتن یاترا نکالنے کے بی جے پی کے فیصلے پر، انہوں نے کہا، ”انہیں نکالنے دیں۔ جمہوریت میں ایسا کرنے کا ہر کسی کو حق ہے۔ جمہوریت میں کوئی بھی کچھ بھی نکال سکتا ہے۔“

اروند کیجریوال نے کہا کہ میں پچھلے کئی دنوں سے امن و امان کا مسئلہ اٹھا رہا ہوں۔ لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے غنڈوں نے دہلی پر قبضہ کر لیا ہے۔

اروند کیجریوال نے لوگوں سے کہا کہ ہماری ماؤں اور بہنوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ ہم جلد ہی دہلی کی خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ ایک ہزار روپے جمع کرنے کی اسکیم پاس کرنے جا رہے ہیں۔ 18 سال سے زیادہ عمر کی تمام خواتین کو ہر ماہ ان کے اکاؤنٹ میں رقم ملے گی۔

قبل ازیں ہفتہ 30 نومبر کو، بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ دہلی میں حکمراں جماعت کا ایک ایم ایل اے ایک غنڈہ کی مدد سے جبر وصولی میں ملوث ہے۔

اروند کیجریوال پر ہوئے اس حملے سے متعلق عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو گھیرا ہے۔ وزیرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جو حملہ ہوا تھا، اس میں بی جے پی کے لوگ تھے۔

ہیمنت سورین نے 14 ویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیا ہے۔ انہیں گورنرسنتوش کمارگنگوارنےعہدے اوررازداری کا حلف دلایا۔