Sandeep Pathak FIR News: بی جے پی میں شامل ہوئے عام آدمی پارٹی کے باغی رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک کے خلاف پنجاب میں دوایف آئی آر، جلد ہوگی گرفتاری!
ذرائع کے مطابق، سندیپ پاٹھک کے خلاف غیرضمانتی دفعات کے تحت دوایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔ حالانکہ ان ایف آئی آرکے بارے میں ابھی کوئی اورجانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
Delhi Excise Policy case: اروند کیجریوال کا راج گھاٹ پر خراج عقیدت، دہلی ایکسائز پالیسی کیس کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ’’ستیہ گرہ‘‘ کا اعلان
اروند کیجریوال نے واضح کیا کہ وہ نہ تو خود عدالت میں پیش ہوں گے اور نہ ہی کسی وکیل کے ذریعے اپنی نمائندگی کروائیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کیس کی کارروائی میں جانبداری اور مفادات کے ٹکراؤ جیسے مسائل موجود ہیں۔
Atishi on AAP: عام آدمی پارٹی ختم ہو جائے گی؟ ،آتشی نے کہا -صرف دس برسوں میں پارٹی نے دہلی میں تین بار کی حکومت
کس طرح اروند کیجریوال کے خلاف الزامات عائد کیے گئے اور انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا۔ آتشی نے دعویٰ کیا کہ اب بی جے پی تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے سی بی آئی اور ای ڈی کا غلط استعمال کر رہی ہے تاکہ سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
Dr. Udit Raj: اروند کیجریوال پر کانگریس لیڈر کا بڑا حملہ—ہر معاملے میں خود ہی جج بننا چاہتے ہیں
ادت راج نے اس رویے کو جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رہنما خود ہی الزام عائد کرے اور خود ہی فیصلہ سنانے لگے تو پھر عدالتی عمل کی اہمیت کیا رہ جائے گی۔
Raghav Chadha Lost 1 Million Followers in 24 Hours: راگھو چڈھا کو بی جے پی کا ساتھ دینا پڑ گیا ‘مہنگا’! 24 گھنٹوں میں کھو دیے 10 لاکھ فالوورز، کیا ‘جین-زی’ کو پسند نہیں آیا یہ فیصلہ؟
راگھو چڈھا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ناراضگی دیکھنے میں آئی۔ صرف 24 گھنٹوں میں انسٹاگرام پر ان کے تقریباً 10 لاکھ فالوورز کم ہو گئے اور #UnfollowRaghavChadha ٹرینڈ کرنے لگا۔
Swati slams Kejriwal: سواتی مالیوال نے کیجریوال کو ’’خواتین مخالف، بدعنوان اور غنڈہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کی سخت تنقید، وزیراعظم مودی اور امت شاہ پر جتایا بھروسہ
سواتی مالیوال نے دعویٰ کیا کہ وہ 2006 سے اروند کیجریوال کے ساتھ کام کر رہی تھیں، لیکن بعد میں انہیں پارٹی کے اندر ہراسانی اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سواتی مالیوال اور راگھو چڈھا سمیت 7 راجیہ سبھا ممبروں نے عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
AAP Crisis: عام آدمی پارٹی میں بڑی بغاوت، سات راجیہ سبھا اراکین بی جے پی میں شامل
دوسری جانب ذرائع کے مطابق بی جے پی قیادت کی منظوری کے بعد باغی اراکین نے پہلے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو خط پیش کیا، پھر میڈیا کے سامنے آ کر اپنی پوزیشن واضح کی اور اس کے بعد پارٹی صدر سے ملاقات کی۔
BJP Betrayed the People of Punjab: ’’بی جے پی نے پنجاب کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا‘‘، عام آدمی پارٹی کے ارکان کے ٹوٹنے پر اروند کیجریوال کا بیان
عام آدمی پارٹی (AAP) کو جمعہ کے روز بڑا جھٹکا دیتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے سندیپ پاٹھک اور اشوک مِتّل سمیت کئی ارکان کے ساتھ پارٹی چھوڑنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
Delhi HC rejects Kejriwal plea: ’’بے بنیاد الزامات سے بنچ طے نہیں ہوگا‘‘ دہلی ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی عرضی مسترد کی
عدالت کا سخت موقف اختیار کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی عرضی مسترد کردی۔ جسٹس سوَرن کانتا شرما کے خلاف جانبداری کے الزامات ناکافی قرار، عدالت نے کہا شبہات پر فیصلے عدالتی نظام کو کمزور کریں گے۔
Kejriwal Filed Rejoinder: دہلی شراب پالیسی کیس میں کیجریوال نے دائر کیا ریجوائنڈر، سی بی آئی پر سخت حملہ اور جج پر جانبداری کے الزامات سے عدالت میں گرما گرمی!
دہلی شراب پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ری جوائنڈر داخل کرتے ہوئے اسے ریکارڈ پر لینے کی درخواست کی۔ اس پر عدالت میں تیز بحث دیکھنے کو ملی۔





