Bharat Express

CM Atishi writes to LG Vinay Saxena: ’’کوئی بھی مندر یا مذہبی مقام کو توڑا نہ جائے…‘‘، سی ایم آتشی نے ایل جی ونے سکسینہ کو لکھا خط

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے حالیہ بیان کے حوالے سے سی ایم آتشی کو خط لکھا تھا۔ اس میں ایل جی نے کیجریوال پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے آتشی کو عارضی وزیر اعلیٰ کہا ہے۔

سی ایم آتشی

دہلی نیوز: دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں مندروں اور بدھ مت کے مذہبی مقامات کو نہیں گرایا جائے۔ سی ایم آتشی نے کہا ہے کہ دلتوں کا عقیدہ بدھ مت کے مذہبی مقامات سے جڑا ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا، ’’ایل جی صاحب کے حکم پر مندروں اور بدھ مت کے مذہبی مقامات کو منہدم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ دہلی میں کسی بھی مندر یا مذہبی مقام کو نہیں گرایا جائے۔ دلتوں کا عقیدہ بدھ مت کے مذہبی مقامات سے جڑا ہوا ہے اور کسی مذہبی مقام کو نہیں توڑنا چاہیے۔ کسی بھی مذہبی مقام کو منہدم کرنے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔‘‘ سی ایم آتشی نے دعویٰ کیا کہ مذہبی کمیٹی نے مندر کے انہدام کی فائل وزیر اعلیٰ کو دکھائے بغیر ایل جی کو بھیج دی ہے۔

ایل جی نے سی ایم آتشی کو لکھا تھا خط

اس سے قبل دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے حالیہ بیان کے حوالے سے سی ایم آتشی کو خط لکھا تھا۔ اس میں ایل جی نے کیجریوال پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے آتشی کو عارضی وزیر اعلیٰ کہا ہے۔ ایل جی سکسینہ نے کہا، ’’مجھے یہ بات بہت ناگوار گزری اور مجھے اس سے دکھ پہنچا۔ یہ نہ صرف آپ کی توہین تھی، بلکہ آپ کو مقرر کرنے والی صدر جمہوریہ اور ان کے نمائندے کے طور پر مری بھی توہین تھی۔‘‘

خطوط سے گرمائی سیاست

ان کے اس بیان سے دہلی میں سیاست گرم ہوگئی۔ سی ایم آتشی سمیت عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں نے لیفٹیننٹ گورنر کے خط پر جوابی حملہ کیا۔ بی جے پی بھی اس میں کود پڑی۔ دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ ایل جی سکسینہ نے اروند کیجریوال کے بارے میں جو سوالات اٹھائے ہیں وہ درست ہیں۔ وزیر اعلیٰ آتشی سابق وزیر اعلی کیجریوال کا دفاع کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read