Bharat Express

Delhi CM Atishi

عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ کیجریوال پر اس وقت حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جب وہ دہلی کے وکاسپوری علاقے میں پد یاترا پر تھے۔ سی ایم آتشی نے کہا کہ بی جے پی اروند کیجریوال کو ہرا نہیں سکتی اس لیے ان کی جان لینا چاہتی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کی غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں پر بجلی کے کنکشن لینے کے لیے یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لے کر آئیں کہ ان کا گھر کالونی کی زمین پر نہیں ہے۔اس  دہلی حکومت نے فیصلہ لیا ہے ۔ اب بجلی کا کنکشن اور میٹر لگانے کے لیے ڈی ڈی اے سے کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آتشی نے تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد پیر کو دہلی کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا، اس دوران انہوں نے اپنے ساتھ ایک کرسی خالی چھوڑی ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کرسی اروند کیجریوال کی منتظر ہے۔

دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے وزیراعلیٰ عہدے کی کمان سنبھال لی ہے۔ سی ایم آتشی آج پہلی باردہلی سکریٹریٹ پہنچیں، لیکن وہ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اورپارٹی کے کنوینراروند کیجریوال کی کرسی پرنہیں بیٹھیں۔ وزیراعلیٰ آتشی سکریٹریٹ اپنی ایک کرسی لے کرپہنچیں اوراس پربیٹھیں۔