Delhi Assembly Election 2025: اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی حکومت کو بڑا جھٹکا، ایل جی نے ’مہیلا سمّان یوجنا‘ کی جانچ کا دیا حکم، سندیپ دکشت کی شکایت پر ہوئی یہ کارروائی
کانگریس کے سینئرلیڈر سندیپ دکشت نے گزشتہ 26 دسمبرکو عام آدمی پارٹی کی ’مہیلا سمّان یوجنا‘ سے متعلق ایل جی وکے سکسینہ سے شکایت کی اوردعویٰ کیا کہ برسراقتدارپارٹی دہلی کی خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ آتشی نے کیا بڑا دعویٰ- کانگریس کے امیدواروں کی فنڈنگ کررہی ہے بی جے پی، اجے ماکن پر 24 گھنٹے کے اندر کارروائی کا مطالبہ
دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو ہرانے اور بی جے پی کو جتانے کے لئے کانگریس نے سمجھوتہ کرلیا ہے۔ اگرایسا نہیں ہے تو کانگریس 24 گھنٹے میں اجے ماکن کے خلاف کانگریس کارروائی کرے۔
ای ڈی-سی بی آئی کی میٹنگ ہوگئی، آتشی کو گرفتار کرنے کی تیاری-اروندکیجریوال کا بڑا دعویٰ
عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی الیکشن جیت رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیاں وزیر اعلیٰ آتشی کوگرفتارکرنے کی تیاری کررہی ہے۔
Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں اترے گی جے ڈی یو، راجیو رنجن نے کہا- کیجریوال کو کریں گے بے نقاب
مرکزی وزیرراجیو رنجن (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس میں جے ڈی یو دہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ کیجریوال کا پروانچل اور بہارکے لوگوں کے تئیں جو محبت نظرآرہی ہے، اسے ویڈیو اورآڈیوایکسپوز کرے گی۔
I have never had my vote cut: جس خاتون کا نام ووٹر لسٹ سے کٹنے کا کجریوال نے کیا تھا دعویٰ،اب اسی خاتون نے دعویٰ کو بتایا غلط
چندرا کے شوہر ایم راگھو نے کہا کہ یہ کجریوال نے غلطی سے چندرا کا نام لے لیا ہو۔ یا ایسا بھی ہوسکتا ہے ان کے ذہن میں نام کوئی اور رہا ہو لیکن انجانے میں چندرا کا نام نکل گیا ہو۔ ہمارا ووٹ کبھی نہیں کٹا ہے ۔ ووٹر لسٹ میں ہم دونوں کا نام پہلے بھی تھااور آج بھی ہے۔
Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی دیں گے، آج ہوگئی شروعات، اروند کیجریوال کا الیکشن سے پہلے بڑا وعدہ
دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں پوری دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی کی سپلائی کی جائے گی۔
Delhi Election 2025: ’ہم کسی حالت میں… ‘، روہنگیا معاملے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے پی کو کسی بھی حالت میں روہنگیا کو دہلی میں بسانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
GST Council Increase Electric Vehicles Tax: جی ایس ٹی کونسل کے نئے فیصلے سے اپوزیشن چراغ پا،کجریوال نےحکومت پر غریبوں کے خواب کو کچلنے کا لگایا الزام
جی ایس ٹی کونسل نے پاپ کارن پر ٹیکس کے حوالے سے بھی وضاحت دی ہے۔ کیریملائزڈ پاپ کارن پر 18 فیصد ٹیکس لگے گا، جب کہ پیک شدہ اور مسالہ دار پاپ کارن پر 12 فیصد ٹیکس لگے گا، اور بغیر پیک کیے ہوئے اور بغیر لیبل والے پاپ کارن پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔
دہلی الیکشن سے پہلے اروند کیجریوال کا بڑا اعلان، دلت طلبا کے لئے شروع کی گئی ڈاکٹر امبیڈکر اسکالر شپ اسکیم، جانئے کس کو ملے گا فائدہ
اروند کیجریوال نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکرنے اپنی زندگی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جتنی جدوجہد کی، اس کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔ ان کے زمانے میں بہت چھوا چھوت تھی۔ انہیں کلاس سے باہرٹاٹ-پٹی میں بٹھایا جاتا تھا۔
Delhi Excise Policy Case: دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں کیجریوال کی مشکلات بڑھیں
ای ڈی کا الزام ہے کہ کیجریوال نے 100 کروڑ روپے کی رشوت لی اور پرائیویٹ اداروں کو ناجائز فائدہ پہنچایا تھا۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کی تحقیقات میں ایک پیسہ بھی برآمد نہیں ہوا۔