دہلی اسمبلی انتخابات کی گہماگہمی کے بیچ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے گزشتہ روز قدوائی نگر مہیلا سمان یوجنا کے رجسٹریشن کے موقع سے ایک خاتون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ووٹ کٹ گیا ہے۔ میں پھر سے ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کراوں گا۔ اب کجریوال کے اس دعوے کو اسی خاتون نے غلط قرار دیا ہے۔ قدوائی نگر کی چندرا نے کہا کہ میرا کبھی ووٹ نہیں کٹا ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنا ووٹ دیا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔ چندر نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے اروند کجریوال کو غلط فہمی ہوگئی ہو،وہ کسی اور خاتون کو بتانا چاہتے ہوں ،لیکن غلطی سے میری طرف اشارہ کردیا ہو،یہ غلط فہمی کی وجہ سے ہوا ہوگا،ورنہ میں نے ہمیشہ ووٹ دیا ہے اور میرا نام کبھی بھی ووٹر لسٹ سے غائب نہیں ہوا۔
Delhi: AAP National convenor Arvind Kejriwal, during the registration of ‘Mahila Samman Yojana’, claimed that a woman’s vote had been tampered
Chandra (a resident of Kidwai Nagar) says, “I have never had my vote cut. I always cast my vote, and I don’t know why they mistakenly… pic.twitter.com/fuOxTwwshm
— IANS (@ians_india) December 24, 2024
وہیں دوسری جانب چندرا نے اروند کجریوال حکومت کی جم کرتعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کجریوال حکومت نے ہمارے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے ہماری بجلی فری کردی ہے۔پانی فری ہے اور بس کا سفر بھی مفت کردیا ہے۔ اگر اس بار بھی کجریوال کی جیت ہوتی ہے تو ہمارے لئے خوشی کی بات ہوگی۔چونکہ انہوں نے ہمارے لئے بہت سارے اہم کام کئے ہیں۔
Delhi: M. Raghu (Chandra’s husband) says, “…It is possible that he (Arvind Kejriwal) mistakenly mentioned someone else’s name and said ours. Our vote has not been cut” pic.twitter.com/fMam66lSkT
— IANS (@ians_india) December 24, 2024
وہیں چندرا کے شوہر ایم راگھو نے کہا کہ یہ کجریوال نے غلطی سے چندرا کا نام لے لیا ہو۔ یا ایسا بھی ہوسکتا ہے ان کے ذہن میں نام کوئی اور رہا ہو لیکن انجانے میں چندرا کا نام نکل گیا ہو۔ ہمارا ووٹ کبھی نہیں کٹا ہے ۔ ووٹر لسٹ میں ہم دونوں کا نام پہلے بھی تھااور آج بھی ہے۔ ہم گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ووٹ ڈالتے چلے آرہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔