Bharat Express

Israel’s release of 110 Palestinians: فلسطین میں آج پھر جشن کا ماحول،110فلسطینی قیدی جیل سے رہا، اسرائیل قیدیوں کی رہائی میں کررہا تھا شرارت

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج جمعہ کو ٹیلی گرام پر تصدیق کی کہ عوفر کالڈرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس کو کل رہا کر دیا جائے گا۔اسرائیل نے تصدیق کی کہ اسے گرفتار افراد کی فہرست موصول ہوئی ہے جنہیں تحریک کل رہا کرنے والی ہے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے تیسرے  مرحلے میں 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 110 فلسطینی قیدی رہا کردیے گئے ہیں۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا دور جاری ہے، جہاں صہیونی ریاست نے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی شہریوں کو رہا کر دیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حماس نے 2 خواتین سمیت مزید 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔

رپورٹ کے  مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، یہ پیشرفت اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنے صحافی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کی اوفر جیل سے قیدیوں کو لے جانے والی 2 بسوں کو دیکھا، جبکہ صہیونی ریاست کا کہنا تھا کہ اسے مستقبل کے اسرائیلی قیدیوں کی ’محفوظ رہائی‘ کے حوالے سے ثالثوں کی طرف سے یقین دہانی مل گئی ہے۔قبل ازیں، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ قیدیوں کی رہائی اس وقت تک معطل رہے گی جب تک انہیں یقین دہانیاں نہیں مل جاتیں۔ادھر، اسرائیل نے دھمکی آمیز پیغامات دیے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا جشن نہ منایاجائے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت گذشتہ روز تین اسرائیلی قیدیوں اور 5 تھائی باشندوں کو رہا کرنے کے بعد حماس نے اعلان کیا کہ وہ کل مزید ہفتے کو 3 کو رہا کرے گی۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج جمعہ کو ٹیلی گرام پر تصدیق کی کہ عوفر کالڈرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس کو کل رہا کر دیا جائے گا۔اسرائیل نے تصدیق کی کہ اسے گرفتار افراد کی فہرست موصول ہوئی ہے جنہیں تحریک کل رہا کرنے والی ہے۔گذشتہ روز حماس نے اسرائیلی فوجی اگام بیرگر کو غزہ کے شمال میں جبالیہ میں ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read