Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی دیں گے، آج ہوگئی شروعات، اروند کیجریوال کا الیکشن سے پہلے بڑا وعدہ

دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں پوری دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی کی سپلائی کی جائے گی۔

اروند کیجریوال نے دہلی میں 24 گھنٹے پانی دینے کا وعدہ کیا۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں پوری دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی کی سپلائی کی جائے گی۔ آج سے راجیندرنگرکی ایک کالونی میں 24 گھنٹے پانی کی سپلائی شروع ہو رہی ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ سال 2015 میں جب ہم نے دہلی کی حکومت سنبھالی تھی تب اس وقت تقریباً 50 سے 60 فیصد دہلی میں ٹینکروں سے پانی جایا کرتا تھا۔ یہاں بہت بڑا ٹینکر مافیا تھا۔ آج 10 سال کے بعد مجھے کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 97 فیصد سے زیادہ دہلی میں پائپ لائن سے پانی جاتا ہے۔ ابھی پوری دہلی میں 24 گھنٹے پانی نہیں ہے اورصاف پانی بھی نہیں ہے، لیکن راجیندرنگرکے ڈی ڈی اے فلیٹ سے آج اس کی شروعات ہو رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینرکیجریوال نے کہا کہ دہلی میں جب ہماری حکومت بنی تو 8-8 گھنٹے کی بجلی کٹوتی ہوتی تھی اوربجلی جاتی تھی۔ میں نے کہا تھا کہ 24 گھنٹے بجلی کردوں گا، اب 24 گھنٹے بجلی آتی ہے۔ اب میرا مقصد ہے کہ آپ کے نل سے 24 گھنٹے صاف پانی آئے۔ 2020 کے الیکشن میں میں نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ پوری دہلی میں 2025 تک 24 گھنٹے صاف پانی کی سپلائی کردیں، لیکن اس میں تھوڑی دیری ہوگئی ہے کیونکہ ڈھائی سال کورونا آگیا۔ اس کے بعد دو ڈھائی سال ہماری ٹیم فرضی کیس میں اِدھراُدھر ہوگئی، کبھی منیش سسودیا جیل میں، ستیندر جین جیل میں اورکبھی میں جیل میں۔ اب ان سبھی چیزوں سے نمٹ گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔