Assam New Govt: این ڈی اے حکومت کے تیسرے دور کا خیرمقدم، وزیراعظم مودی نے ہمنتا بسوا سرما کو دوسری بار آسام کا وزیراعلیٰ بننے پر دی مبارکباد
ہمنتا بسوا سرما نے گوہاٹی میں منعقد شاندار تقریب میں مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ آسام میں مسلسل دو مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والے پہلے غیر کانگریسی رہنما بن گئے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں امت شاہ، نرملا سیتارمن اور این ڈی اے حکمراں ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔
Bihar Cabinet Expansion: بہار کابینہ میں توسیع ، وزیراعظم مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور سینئر لیڈران کی موجودگی میں 32 نئے وزیروں نے لیا عہدے اور رازداری کا حلف، جے ڈی یو کوٹے سے محمد زماں خان واحدمسلم چہرہ
گاندھی میدان میں منعقدہ تقریب کو این ڈی اے کی سیاسی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کابینہ توسیع میں سماجی توازن، نوجوان قیادت اور تنظیمی مضبوطی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ نئی کابینہ میں خواتین، پسماندہ طبقات اور مختلف علاقوں کو نمائندگی دے کر آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مضبوط سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
Oath in Rajya Sabha: راجیہ سبھا میں 19 اراکین پارلیمنٹ کی حلف برداری، شرد پوار، رام داس اٹھاولے سمیت کئی سینئر لیڈروں کی واپسی
مہاراشٹر سے پانچ، تمل ناڈو سے چھ، مغربی بنگال سے پانچ اور اڈیشہ سے تین اراکین کی حلف برداری۔ تقریب میں اراکین نے مختلف زبانوں میں حلف لیا، جو بھارت کی لسانی اور ثقافتی تنوع کی بہترین مثال ہے۔ تین اراکین نے مراٹھی، دو نے ہندی، چھ نے تمل، ایک نے انگریزی، چار نے بنگالی اور تین اراکین نے اوڑیا زبان میں حلف لیا۔
Bangladesh PM Tarique Rahman Swearing in Ceremony: کیا طارق رحمان کی حلف برداری تقریب میں جائیں گے وزیراعظم مودی؟ ڈھاکہ سے آیا دعوت نامہ، جانیے کہاں پھنسا معاملہ!
ڈھاکہ میں 17 فروری کو ہونے والی تاریخی حلف برداری تقریب کے لیے وزیراعظم مودی کو مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم اسی دن فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے ساتھ ان کی اہم دوطرفہ ملاقات اور ’اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ میں مصروفیات کے باعث ان کا جانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
Bihar swearing-in ceremony: بہار میں وزیر اعلیٰ کے حلف برداری کی تقریب کو شاندار بنانے کی تیاری، عام ووٹروں کو بھی کیا جا رہا ہے مدعو
بہار بی جے پی کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ 20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ایک شاندار حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے سینئر لیڈران، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور سماج کے معزز افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
Shambhavi Choudhary : ”نتیش کمار ہی بنیں گے وزیر اعلیٰ“، تیجسوی یادو کے بیان پر شامبھوی چودھری کا پلٹ وار
رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 18 نومبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ شامبھوی نے کہا کہ بہار کی عوام نے اپنا فیصلہ صاف کر دیا ہے۔ وہ اگلے پانچ سال کے لیے نتیش کمار کو ہی وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔
Mohammad Azharuddin Minister oath in the name of Allah: کرکٹر سے وزیر بنے اظہر الدین! تلنگانہ کابینہ میں ‘اللہ’ کے نام پر لیا حلف، اقلیتی فلاح و بہبود کا محکمہ ملنے کا امکان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین نے جمعہ کے روز تلنگانہ کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر جِشنو دیو ورما نے اظہر الدین سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
Trump declares double emergency: ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی ڈبل ایمرجنسی کا کردیا اعلان،ختم کریں گے تارکین وطن اور انرجی کا بحران
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے منٹوں میں ایک دوسری ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے "قومی توانائی ایمرجنسی" کا اعلان کر رہے ہیں، جو ان کی مہم کے اہم وعدوں میں سے ایک ہے۔
Trump sworn in as US President: ڈونالڈ ٹرمپ نے اٹھایا حلف،دوبارہ بن گئے امریکہ کے صدر، ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کا ہوا آغاز
اس تقریب میں صرف صدر اور نائب صدر کو ہی حلف دلایا جاتا ہے۔ باقی وزارتوں کا قلمدان انتظامیہ طے کرتی ہے اور اس کے بعد انہیں علیحدہ حلف دلایا جاتا ہےجس کیلئے کوئی بڑی تقریب نہیں ہوتی۔ البتہ انہیں وائٹ ہاوس میں حلف دلایا جاتا ہے۔
Donald Trump Inauguration: جو بائیڈن نے اپنی صدارتی مدت کے آخری منٹ میں لیا بڑا فیصلہ،حلف برداری تقریب کا کون اٹھاتا ہے خرچہ ،جانئے دونوں اہم باتیں
ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں دوسری بار جیت کے بعد، ایمازون اور میٹا (جو فیس بک اور انسٹاگرام چلاتی ہے) نے اعلان کیا کہ وہ حلف برداری کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیں گے۔اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے بھی 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا۔





