Bharat Express

Pakistan terrorist attack,16 soldiers killed: پاکستان میں بڑا دہشت گردانہ حملہ،16پاکستانی جوان ہلاک،عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ کو بنایا نشانہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے افغانستان کی سرحد کے قریب ایک فوجی چوکی پر ہفتے کی رات حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 16 فوجی جان سے گئے اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کا کھیل اپنے شباب پر ہے ، ہر دوسرے دن پاکستان کے کسی نہ کسی حصے میں دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں ۔تازہ ترین دہشت گردانہ حملے میں 16 پاکستانی افواج کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہاہے کہ ’20 اور 21 دسمبر 2024 کی رات کو خوارج کے ایک گروہ نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔بیان کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 فوجی جوان جان سے گئے، جب کہ آٹھ عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے افغانستان کی سرحد کے قریب ایک فوجی چوکی پر ہفتے کی رات حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 16 فوجی جان سے گئے اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جاں بحق ہونے والے جوانوں  میں لانس نائیک لیاقت علی، محمد اسحٰق، حوالدار ایوب خان، حوالدار عمر حیات، سپاہی محبوب رحمٰن، حوالدار محمد حیات، لانس نائیک شیر محمد، سپاہی احسان الحق، سپاہی جنید، لانس نائیک حامد علی، سپاہی کلیم اللہ، حوالدار طاہر محمود، لانس نائیک مصور شاہین، سپاہی فیض محمد،سپاہی طیب علی اور سپاہی جنید شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read