Bharat Express

بلڈوزر ایکشن پر سپریم کورٹ کی پابندی کے بعد مایاوتی کا آیا ردعمل، مرکزی حکومت پر کی تنقید

بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا بھی ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے بلڈوزر کارروائی سے متعلق مرکزی حکومت پرتنقید کی ہے۔

مایاوتی نے کھوج لی ایس پی کے پی ڈی اے اور چندر شیکھر آزاد کا توڑ! ،جانئے کیا ہے بی یس پی کا یہ فارمولہ

سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ یہ پابندی یکم اکتوبرتک کے لئے لگائی گئی ہے۔ بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے حکم کے ایک دن بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق مرکزی حکومت کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ ساتھ ہی مایاوتی نے بلڈوزر کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان سے متعلق تشویش ظاہر کی ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کیا، “بلڈوزرانہدامی قانون کا راج کی علامت نہیں ہونے کے باوجود اس کے استعمال کے بڑھتا ہوا رجحان قابل تشویش ہے۔ ویسے بلڈوزراوردیگر کسی معاملے میں جب عام عوام اس سے متفق نہیں ہوتی ہے توپھرمرکزی حکومت کو آگے آکراس پر پورے ملک کے لئے ایک مساوی گائیڈ لائنس بنانا چاہئے، جو نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ورنہ بلڈوزر ایکشن کے معاملے میں عزت مآب سپریم کورٹ کو اس میں مداخلت کرکے مرکزی حکومت کی ذمہ داری کو خود کو نہیں نبھانا پڑتا، جو یہ ضروری تھا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں آئین اور قانونی راج کے عمل ہونے پر ضرور دھیان دیں۔”

کیجریوال کے استعفیٰ پراٹھایا سوال

Also Read