Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے لکھنؤ کی اہم میٹنگ میں اپنے بھتیجے ایشان آنند کو پارٹی کا نیا قومی کنوینر مقرر کردیا
Mayawati’s big Statement: آکاش کی راہ میں مایاوتی پھر بنیں رکاوٹ، کہا ’ابھی میچور نہیں، بڑی ذمہ داری نہیں ملے گی‘
بی ایس پی کی آل انڈیا میٹنگ میں مایاوتی نے واضح کیا کہ آکاش آنند کو فی الحال پارٹی میں کوئی بڑی ذمہ داری نہیں دی جائے گی، کیونکہ انہیں ابھی مزید سیاسی پختگی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ آکاش آنند کو پارٹی میں کام کرنے کی اجازت ہے، لیکن جب تک وہ مکمل طور پر میچور اور تجربہ کار نہیں ہوجاتے، اس وقت تک انہیں تنظیم میں کوئی بڑی ذمہ داری دینا مناسب نہیں ہوگا۔
Elections 2027 a challenge for BSP: برہمن چہروں کی کمی کے درمیان 2027 میں بی ایس پی کیسے دوبارہ بنائے گی سوشل انجینئرنگ کا فارمولہ؟
2007 میں دلت-برہمن اتحاد کے ذریعے اتر پردیش میں اقتدار حاصل کرنے والی بہوجن سماج پارٹی کے سامنے 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے پرانے برہمن چہروں کی غیر موجودگی میں سماجی اتحاد کو دوبارہ مضبوط کرنے کا چیلنج ہے۔
Ashok Siddharth Expelled from BSP: مایاوتی کا بڑا فیصلہ، اشوک سدھارتھ کو پھر سے بی ایس پی سے نکالا، رندھیر سنگھ بینیوال بھی پارٹی سے باہر
مایاوتی نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو بی ایس پی کی مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
CM Yogi Adityanath in Moradabad: ’’یوپی میں بابر نہیں اب رام راج چلے گا…‘‘، مرادآباد میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دیا فرقہ وارانہ بیان، کرفیو اور گندگی کا بھی کیا ذکر
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرادآباد میں"ٹریڈرس ویلفیئر ڈے" کے موقع پر 365 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مرادآباد اب ایک عالمی برآمدی مرکزکے طور پر جانا جاتا ہے، نہ کہ کرفیو کے پابند شہر کے طورپر۔ سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی ایس پی پرتنقید کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ اتر پردیش میں بابرکی نہیں بلکہ رام راج کی حکومت ہوگی۔
BSP Meeting in Lucknow: ایس پی-بی جے پی کی تیاری کے درمیان مایاوتی کا بڑا اعلان، ان لیڈران کو بلایا لکھنو، بنے گا یہ پلان!
مایاوتی نے منگل کے روز لکھنو واقع پارٹی کے دفترمیں ریاستی اورضلعی سطح کے عہدیداران کی اہم میٹنگ بلائی ہے، جس میں آئندہ حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔
Mayawati furious over ‘Ghooskhor Pandat’: فلم ’گھوس خور پنڈت‘ کے ٹائٹل پر مایاوتی برہم، فلم پر پابندی کا مطالبہ
عرضی گزار ونیت جندل کے مطابق نیٹ فلکس نے اس فلم کی تشہیر شروع کر دی ہے، جس میں لفظ ’پنڈت‘ کو بدعنوانی اور رشوت خوری سے جوڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ طرزِ عمل برہمن سماج کے لیے توہین آمیز اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کو بڑھاوا دینے والا ہے۔
مایاوتی کی نوئیڈا میں 6 دسمبرکو ہونے والی ریلی منسوخ، بی ایس پی سربراہ نے بتائی وجہ، لوگوں کے لئے تشویش کا اظہار
سیاسی گلیاوں میں اسے مایاوتی کا ماسٹراسٹروک بھی کہا جا رہا ہے۔ ایک طرف انہوں نے عوام کے تئیں اپنی حساسیت کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن کو بولنے کا موقع بھی نہیں چھوڑا۔ بہرحال، 6 دسمبر کو نوئیڈا کی سڑکوں پرنیلے جھنڈے تو لہرائیں گے، لیکن یہ چہرہ غائب ہوگا۔
Dr Mumtaz Alam Rizvi Met Maulana Kalbe Jawad : ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے مولانا کلب جواد سے کی ملاقات، یوپی کی موجودہ سیاست پر ہوئی بات چیت
کربلا جور باغ نئی دہلی میں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے مولانا کلب جواد سے قریب 30 منٹ ملاقات کی، جس میں اتر پردیش کی موجودہ سیاست اور بطور خاص 2027 میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔
Dr. Mumtaz Alam Rizvi joins BSP: ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی بی ایس پی میں شمولیت
ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کو باقاعدہ بی ایس پی کا رکن بنایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ درجنوں لوگوں نے بی ایس پی رکنیت لی اور بی ایس پی اور سابق وزیر اعلی بہن کماری مایاوتی جی پر اعتماد ظاہر کیا۔





