لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کانگریس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا ہے۔ ایکس پوسٹ میں بی ایس پی سپریمو نے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’کانگریس نے دہلی اسمبلی عام انتخابات میں اس بار بی جے پی کی بی ٹیم بن کر الیکشن لڑا، یہ عام چرچا ہے، جس کی وجہ سے یہاں بی جے پی اقتدار آ گئی ہے۔ ورنہ اس الیکشن میں کانگریس کا اتنا برا حال نہیں ہوتا کہ پارٹی اپنے زیادہ تر امیدواروں کی ضمانت بھی نہ بچا پائے۔ ایسے میں، ایسے میں اس پارٹی کے سروے سروا راہل گاندھی کو کسی بھی معاملے میں دوسروں پر اور خاص طور پر بی ایس پر کی سربراہ پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں بھی ضرور جھانک کر دیکھنا چاہئے، تو یہ بہتر ہوگا۔ ان کو یہی صلاح ہے۔‘‘
مایاوتی نے پوسٹ میں مزید لکھا، ’’ساتھ ہی، دہلی میں بنی نئی بی جے پی حکومت کو یہاں الیکشن میں خاص طور پر عوامی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق کیے گئے اپنے تمام وعدوں کو وقت پر پورا کرنے کا چیلنج ہے، ورنہ آگے چل کر اس پارٹی کا بھی حال کہیں کانگریس جیسا برا نہ ہو جائے۔
دراصل، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز رائے بریلی میں کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ مایاوتی ہمارے ساتھ الیکشن لڑیں۔ اگر تینوں پارٹیاں مل کر الیکشن لڑتی تو بی جے پی کبھی جیت نہیں پاتی۔ کانشی رام نے بنیاد رکھی۔ بہن جی نے کام کیا۔ یہ میں بھی مانتا ہوں۔ میرا سوال ہے، بہن جی (مایاوتی) نے آج تک کوئی الیکشن ٹھیک سے کیوں نہیں لڑا؟ ہم چاہتے تھے کہ بہن جی ہمارے ساتھ بی جے پی کے خلاف لوک سبھا الیکشن لڑیں۔ لیکن، مایاوتی جی کسی وجہ سے نہیں لڑیں۔ اس کا ہمیں کافی دکھ ہے۔ اگر تینوں پارٹیاں مل کر الیکشن لڑتی تو بی جے پی کبھی جیت نہیں پاتی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
