Bharat Express DD Free Dish

BSP Chief Mayawati

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی میں بڑی سیاسی تبدیلی، مایاوتی نے آکاش آنند کی پارٹی میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں دوبارہ قومی کنوینر مقرر کیا، آکاش آنند نے 2 اکتوبر کو مایاوتی سے عوامی طور پر معافی مانگتے ہوئے پارٹی میں دوبارہ کام کرنے کا موقع دینے کی اپیل کی تھی۔

اتر پردیش میں مایاوتی اور آکاش آنند کے درمیان اختلافات، تنظیمی تبدیلیوں اور دلت ووٹ بینک کی کمزور ہوتی گرفت نے 2027 کے انتخابی حساب کتاب کو پیچیدہ کردیا، کانگریس اور سماج وادی پارٹی خالی جگہ پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے بہوجن سماج پارٹی کی سیاست میں مایاوتی کے بعد قیادت اور جانشینی سے متعلق بحث تیز ہو گئی ہے۔ ایشان آنند کو مل رہی نئی ذمہ داریوں اور آکاش آنند کی بدلتی ہوئی سیاسی حیثیت نے پارٹی کے مستقبل کی قیادت پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

2007 میں دلت-برہمن اتحاد کے ذریعے اتر پردیش میں اقتدار حاصل کرنے والی بہوجن سماج پارٹی کے سامنے 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے پرانے برہمن چہروں کی غیر موجودگی میں سماجی اتحاد کو دوبارہ مضبوط کرنے کا چیلنج ہے۔

مغربی بنگال میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دورے کے دوران پیش آنے والی پروٹوکول کی خلاف ورزی نے ملک کی سیاست میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ اس معاملے پر بہوجن سماج پارٹی  کی سربراہ مایاوتی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس اس وقت اچانک متاثر ہو گئی جب کانفرنس ہال میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں پھیل گیا۔ اس غیر متوقع واقعے کے نتیجے میں ہال میں موجود صحافیوں اور پارٹی کارکنوں میں افرا تفری مچ گئی، جس کے بعد مایاوتی کو بغیر میڈیا کے سوالات کے جواب دیے ہی کانفرنس ادھوری چھوڑ کر باہر جانا پڑا۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ خاتون کا حجاب کھینچنے کے معاملے پر بی ایس پی سپریمو اور یو پی کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نےاپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نتیش کمار سے فوری طور پر معافی کی نصیحت کی ہے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے لکھنؤ میں ریاستی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا اور افسران سے کہا کہ سبھی کو 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کر دینی چاہئے اور متحد ہوکر بہوجن سماج کی آواز کو بلند کریں۔

مایاوتی نے اسٹیج سے سماج وادی پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی ایک دوغلی پارٹی ہے، جو اقتدار میں آتے ہی کانشی رام کے نام سے منسوب اسکیموں اور اداروں کے نام بدل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کو صرف پی ڈی اے اور کانشی رام یاد آتے ہیں جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتی ہے۔

بی ایس پی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں مایاوتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی کے لوگوں کی رضامندی سے آکاش آنند کو پارٹی کا اہم قومی رابطہ کار بنایا گیا ہے اور انہیں ملک میں پارٹی کے مستقبل کے پروگرام بھی سونپے گئے ہیں۔