بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے پریاگ راج کے کرچھنا علاقے میں ایک دلت نوجوان کے بہیمانہ قتل اور آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی توہین کے واقعات پر گہری ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے ان معاملوں میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
1. यूपी के प्रयागराज के करछना में सामंती तत्वों द्वारा एक दलित की की गयी नृशंस हत्या की घटना अति-दुखद व चिन्तनीय। प्रदेश में बेलगाम हो रहे ऐसे आपराधिक, असमाजिक व सामंती तत्वों के खिलाफ सरकार ज़रूर सख्त कार्रवाई करके कानून के राज को कायम करे। (1/2)
— Mayawati (@Mayawati) April 13, 2025
مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مذکورہ معاملات کے حوالے سے 2 پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے ریاست میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد اور سماجی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے کرچھنا علاقے میں جاگیردارانہ عناصر کے ذریعہ ایک دلت کے بہیمانہ قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ ریاست میں بے لگام جرائم پیشہ، سماج دشمن اور جاگیردارانہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر کے قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔‘‘
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی توہین کو حکومت سنجیدگی سے لے
مایاوتی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں بابا صاحب کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس کے ساتھ ہی آئین کے معمار بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی توہین کے واقعات کو بھی حکومت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور سماج میں کشیدگی و تشدد پھیلانے والے ایسے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔‘‘
2. साथ ही, संविधान निर्माता भारतरत्न परमपूज्य बाबा साहेब डा. भीमराव अम्बेडकर की प्रतिमा के अनादर की घटनाओं को भी सरकार पूरी गंभीरता से लेकर समाज में तनाव एवं हिंसा पैदा करने वाले ऐसे गुनहगारों के विरुद्ध सरकार सख़्त कार्रवाई करे ताकि ऐसी घटनाओं की पुनरावृति रूक सके। (2/2)
— Mayawati (@Mayawati) April 13, 2025
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں مایاوتی دلت سماج کی سب سے نمایاں سیاسی آواز مانی جاتی ہیں، ایسے معاملوں کو وہ ہمیشہ بہت سنجیدگی سے اٹھاتی رہی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذات پات کے تشدد اور سماجی تفریق کے واقعات پر سخت کارروائی کرے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی مایاوتی کے ردعمل کے بعد ریاستی حکومت کرچھنا کے واقعے اور مجسمے کی توہین کے معاملے میں کس طرح کی کارروائی کرتی ہے۔ فی الحال ان دونوں واقعات کو لے کر دلت تنظیموں اور سماجی کارکنوں میں شدید ناراضگی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


