Rahul Gandhi Attacks Modi Government: ’امریکی دباؤ میں مودی حکومت، پھر جھکنے کا الزام‘، UPI چارجز کے معاملے پر راہل نے چھیڑی نئی سیاسی جنگ
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ امریکی پیمنٹ کمپنیاں طویل عرصے سے بھارت کی زیرو ایم ڈی آر پالیسی کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے اب اسی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے پالیسی میں تبدیلی کا راستہ کھول دیا ہے۔ راہل گاندھی نے اسے امریکی دباؤ کے سامنے حکومت کے ’سرینڈر‘ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یو ایس ٹریڈ ڈیل کی طرح اس معاملے میں بھی حکومت دباؤ میں ہے۔
Congress spokesperson Supriya Shrinate: 10 فیصد مہنگائی اور حکومت…‘ اعداد و شمار دکھا کر سپریا شرینیت نے حکومت کو گھیرا
سپریا شرینیت نے کہا کہ مہنگائی اس لیے مزید خوفناک ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں بڑھ رہی ہے جب بے روزگاری بھی بہت زیادہ ہے اور اجرت کی شرح بھی انتہائی کم ہے۔ لوگوں کی آمدنی میں بھی کمی آئی ہے اور گھریلو آمدنی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو بچت اپنی کم ترین سطح پر ہے اور لوگ اپنی زندگی گزارنے کے لیے سونا تک گروی رکھنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
Saurav Das, chief spokesperson CJP: مودی حکومت پر سورو داس نے کسا طنز، کہا- سوشل میڈیا کمپنیاں حکومت کے دباؤ میں نہ آئیں
سورو داس نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے کارروائی دکھائی گئی ہے۔ اس میں لکھا ہے، ’’آپ کا مواد بلاک کر دیا گیا ہے۔‘‘ سورو داس کے مطابق 10 ستمبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے ان کے مواد کو بلاک کیا گیا ہے۔
PM Narendra Modi Ministers Meeting: ’مودی کابینہ میں بڑی تبدیلی کی آہٹ!‘ آج شام وزرا کے ساتھ ہائی لیول میٹنگ، کارکردگی کی ہوگی جانچ پھر گرے گی گاج؟
وزیر اعظم دفتر (PMO) کی جانب سے بلائی گئی اس میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تمام وزرا کے بجائے صرف ان وزرائے مملکت کو مدعو کیا گیا ہے جن کے محکمے براہ راست سماجی، اقتصادی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں سے وابستہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق، تعلیم، سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور زراعت جیسے اہم محکموں کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ میٹنگ کے اہم ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
Prime Minister Modi Meeting: کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا فیصلہ؟ پی ایم مودی لیں گے وزرا کی کلاس، ان وزارتوں پر رہے گی نظر
پیر کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی جائزہ میٹنگ پر سب کی نظر، مختلف وزارتوں کی کارکردگی پر تفصیلی بحث کے بعد وزرا کی ذمہ داری طے ہونے یا مستقبل میں کابینہ میں ردوبدل کے اشارے ملنے کا امکان
India’s GDP Growth: عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان بھارت کی 7.8 فیصد جی ڈی پی شرح نمو ’’بڑی کامیابی‘‘: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ یہ شرح نمو ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے جب عالمی معیشت غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ سپلائی چین سے متعلق مسائل بھی موجود ہیں۔
Major reshuffle in PM cabinet: وزیراعظم مودی کی کابینہ میں جلد ہوسکتی ہے بڑی ردوبدل، 12 خالی عہدوں پر نئے چہروں کو مل سکتا ہے موقع
بی جے پی کی نئی قومی ٹیم کی تشکیل کے بعد مرکزی وزارتی کونسل میں ممکنہ تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ نوجوانوں، خواتین اور اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔ مودی حکومت کی تیسری مدت میں اتحادی جماعتوں کا کردار پہلے کے مقابلے میں زیادہ اہم ہے۔ اس لیے وزارتی کونسل میں کسی بھی ردوبدل کے دوران این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیاسی توازن قائم رکھنا بھی ضروری ہوگا۔
Independence Day 2026: لال قلعہ پر آزادی کے جشن میں اس بار بھی نہیں شامل ہوئے ملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی، جانئے کیا ہے وجہ؟
وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کے فصیل سے 80ویں یوم آزادی تقریب میں ملک کو خطاب کیا۔ وہیں اس بار بھی کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدر اور ایم پی راہل گاندھی نے شرکت نہیں کی۔
PM Modi Praises Role of Indian-American Community: وزیراعظم مودی نے کی ہندوستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کی تعریف، کہا ‘ہر شعبے میں بنائی مضبوط شناخت’
نیشنل الائنس آف انڈین آرگنائزیشنز (این اے آئی او) کو بھیجے گئے ایک پیغام میں پی ایم مودی نے ریمارک کیا کہ ہندوستان کے 80ویں یوم آزادی اور امریکہ کی 250ویں سالگرہ کا مشترکہ جشن دونوں جمہوری ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
Leader of the Opposition in the Lok Sabha, Rahul Gandhi: راہل گاندھی کا مودی حکومت اور آر ایس ایس پر شدید حملہ، امت شاہ پر بھی اٹھایا سوال ، بی جے پی برہم
وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ پر بھی کئی براہ راست حملے کیے گئے۔کانگریس لیڈر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی پارلیمنٹ میں مبینہ طور پر 20 دن تک عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن کے کردار کو اہم قرار دیا۔





