Bharat Express

Union labour minister Mansukh Mandaviya: این ڈی اے حکومت کے تحت روزگار میں 36 فیصد اضافہ: منسکھ منڈاویہ

یو پی اے کے دور حکومت میں 2004 سے 2014 کے درمیان سروس سیکٹر میں روزگار میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی وقت، مودی حکومت کے تحت 2014-2023 کے درمیان 36 فیصد اضافہ ہوا۔

مرکزی وزیر محنت منسکھ منڈاویہ نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں روزگار 2023-2024 میں 36 فیصد بڑھ کر 64.33 کروڑ ہو گیا ہے ،جو کہ 2014-2015 میں 47.15 کروڑ تھا، جو این ڈی اے کی مدت کے دوران ملازمتوں کی تخلیق (پیداوار)میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ یو پی اے کے تحت 2004 اور 2004 کے درمیان روزگار میں محض 7 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے نوٹ کیا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان یو پی اے حکومت کے دوران صرف 2.9 کروڑ اضافی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جب کہ مودی حکومت کے تحت 2014-2024 کے درمیان 17.19 کروڑ ملازمتیں شامل کی گئیں۔

وزیر نے کہا کہ صرف پچھلے ایک سال (2023-2420) میں مودی حکومت نے ملک میں تقریباً 4.6 کروڑ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔پچھلی دہائی میں ملک میں روزگار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ 2004 سے 2014 کے مقابلے میں مودی حکومت کے تحت 2014 سے اب تک روزگار میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ آر بی آئی ہر سال روزگار کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔ ان کے مطابق یو پی اے حکومت کے دس سالہ دور (2004 سے 2014) کے دوران 2.9 کروڑ نوکریاں دی گئیں۔ لیکن ہم نے صرف ایک سال میں 4.9 کروڑ نوکریاں فراہم کیں۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں گزشتہ 10 سالوں میں این ڈی اے حکومت نے 17.6 کروڑ ملازمتیں پیدا کیں، مرکزی وزیر محنت اور روزگار منسکھ مانڈویہ نے یہ بات کہی۔

وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ملک میں روزگار 2014-2015میں 47.15 کروڑ سے بڑھ کر 2023-24 20میں 64.33 کروڑ ہو گیا ہے، یہ اضافہ 36 فیصد ہے۔ یہ این ڈی اے کے دور حکومت میں روزگار پیدا کرنے میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ 2023-2024 میں مودی حکومت نے ملک میں تقریباً 4.6 کروڑ نوکریاں پیدا کی ہیں۔ زرعی شعبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں 2004 سے 2014 کے درمیان روزگار میں 16 فیصد کمی آئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مودی کے دور میں 2014-2023 کے درمیان اس میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔

مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 15 فیصد اضافہ ہوا

انہوں نے کہا  اسی طرح یو پی اے کے دور میں 2004 سے 2014 کے درمیان مینوفیکچرنگ سیکٹر میں روزگار میں صرف 6 فیصد اضافہ ہوا۔ جب کہ مودی حکومت کے دوران 2014-2023 کے درمیان اس میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ یو پی اے کے دور حکومت میں 2004 سے 2014 کے درمیان سروس سیکٹر میں روزگار میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی وقت، مودی حکومت کے تحت 2014-2023 کے درمیان 36 فیصد اضافہ ہوا۔

4.7 کروڑ سے زیادہ نوجوان ای پی ایف او میں شامل ہوئے

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بے روزگاری کی شرح 2017-2018 میں 6 فیصد سے کم ہوکر 2023-2024 میں 3.2 فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی  روزگار کی شرح 2017-2018 میں 46.8 فیصد سے بڑھ کر 2023-2024 میں 58.2 فیصد ہوگئی ہے۔ لیبر فورس کی شرکت کی شرح 2017-2018 میں 49.8 فیصد سے بڑھ کر 2023-2024 میں 60.1 فیصد ہوگئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read