Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری میں نجی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا، ’’بات صرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نہیں ہے، بلکہ سیمی کنڈکٹر، چِپس، ان کے ڈیزائن اور پیکیجنگ کی بھی ہے۔ بھارت ایسے شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے جو اے آئی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘
PHDCCI New President: پی ایچ ڈی سی سی آئی کو ملی نئی قیادت، انل گپتا صدر مقرر، سنجے سنگھانیہ اور انشومان سنگھانیہ کو بھی اہم ذمہ داریاں
پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 121ویں سالانہ اجلاس میں نئی قیادت کا اعلان، کے ای آئی انڈسٹریز کے سی ایم ڈی انل گپتا نے صدر کا عہدہ سنبھالا، اس دوران سنجے سنگھانیہ کو سینئر نائب صدر اور انشومان سنگھانیہ کو نائب صدر مقرر کیا گیا۔
Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر کی برآمدات حاصل کرنا ہے، جس کے لیے 15 فیصد ترقی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے، وقت پر سامان کی فراہمی یقینی بنانے، برآمدات کے لیے نئی منڈیوں تلاش کرنے اور عالمی ویلیو چین میں ہندوستانی صنعتوں کی شرکت بڑھانے پر زور دیا۔
Dr. Jitendra Singh: ٹیکنالوجی کے استعمال کنندہ نہیں، اب تخلیق کار بنے ہندوستان، پی ایچ ڈی سی سی آئی کے 121ویں سالانہ اجلاس میں بولے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی ذکر کیا۔ اس مشن کے لیے 8 سال کے دوران 6003.65 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ مشن چار اہم شعبوں، کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم مواصلات، کوانٹم سینسنگ اور کوانٹم مواد پر مرکوز ہے۔انہوں نے بایو ٹیکنالوجی اور ’بایو ای تھری‘ (معیشت، ماحولیات اور روزگار کے لیے بایو ٹیکنالوجی) پالیسی پر بھی روشنی ڈالی۔
RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں سے وابستہ خطرات اور عالمی سطح پر خطرات کی دوبارہ قیمت بندی کو دیکھتے ہوئے تاخیر کرنے کے بجائے پہلے ہی قدم اٹھانا سمجھداری ہوگی۔
Apple Pay Enters The UPI-Dominated Market: یو پی آئی کے غلبے والے بازار میں ایپل پے کی انٹری، آئی فون صارفین کو ملے گا آسان اور محفوظ کارڈ ادائیگی کا آپشن
ایکسس بینک کے ویزا اور ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈز سے شروعات. ماہرین کے مطابق ایپل پے سے کارڈ ادائیگی کو فروغ مل سکتا ہے، تاہم یو پی آئی کی پوزیشن پر بڑے اثر کا امکان دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
Gautam Adani To Meet West Bengal CM: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کولکاتا میں وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری سے کریں گے ملاقات
2,000 بستروں والے ’اڈانی آروگیہ مندر‘ اسپتال کا رکھیں گے سنگِ بنیاد، ملاقات میں مغربی بنگال میں گروپ کی آئندہ سرمایہ کاری پر ہو سکتی ہے بات چیت
Gold Flake Cigarettes Get Costlier: گولڈ فلیک سگریٹ ہوئی مہنگی، جانئے 10 اور 20 سگریٹ والے پیکٹ کی نئی قیمت
سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا ٹیکس نظام بتایا جا رہا ہے۔ یکم فروری 2026 سے سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات پر 40 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ اضافی ایکسائز ڈیوٹی کا نیا نظام نافذ کیا گیا۔ تاہم اضافی محصول کی شرح سگریٹ کی لمبائی اور فلٹر سمیت مختلف زمروں کی بنیاد پر الگ الگ ہے۔اس کے بعد سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں کئی زمروں میں تبدیلی کی ہے۔ اب قیمتوں میں اس اضافے کا اثر صارفین کی جیب پر بھی نظر آ رہا ہے۔
Jio Home Customers: جیو ہوم کے صارفین کو ملے گا ایمزون پر ائم لائٹ ایک سال مفت
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور موجودہ صارفین کو ملے گا فائدہ پرائم ویڈیو کے ساتھ مفت اور تیز ایمیزون ڈیلیوری بھی دستیاب هوگی
Tata Sons new era: ٹاٹا سنزکا نیا دور،40سال بعداین چندرشیکھرن کی رخصتی،ہندوستان کی سب سے بڑی کاروباری سلطنت کون سنبھالےگا؟
1987 میں TCS میں بطور ٹرینی پروگرامر کیریئر شروع کرنے والے این. چندرشیکھرن فروری 2027 میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے فیصلے کے بعد ٹاٹا گروپ کی 17 لسٹڈ کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپ ایک ہی دن میں 68,119 کروڑ روپے کم ہوگیا۔





