Jain Acharya Padmasagar Surishwarji Praises PM Modi: ’’وزیر اعظم مودی آدھے سادھو اور آدھے گھر والے ہیں…‘‘ جین آچاریہ پدم ساگر سوریشور جی نے وزیراعظم کی شخصیت کو قرار دیا متاثر کن
آچاریہ شری پدم ساگر سوریشور جی مہاراج نے وزیر اعظم کو دلوں پر راج کرنے والا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی سیاست میں بہت سے لیڈر آئے اور گئے، لیکن عوام کے دلوں میں جگہ بنانے والے لیڈر کم ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنی محنت، سادگی اور عوامی خدمت کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں مقام حاصل کیا ہے۔
Nalanda Temple Stampede 2026: نالندہ بھگدڑ پر وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا لواحقین کو 6-6 لاکھ معاوضے کا اعلان
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر متوفی کے اہل خانہ کو 6 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیے جائیں گے۔ اس میں چار لاکھ روپے آفات انتظامیہ محکمہ اور دو لاکھ روپے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے۔
HM Amit Shah On Naxalism In Lok Sabha: یہ نریندر مودی کی حکومت ہے، جو بھی ہتھیار اٹھائے گا، اس کا حساب ضرور ہوگا: امت شاہ کا لوک سبھا میں سخت موقف
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو لوک سبھا میں نکسل واد پر جاری بحث کے دوران سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی کی حکومت ہے اور جو بھی ہتھیار اٹھائے گا، اس کا حساب ضرور ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث نکسل واد سے متاثرہ علاقوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ترقی کا عمل تیز ہوا ہے۔
Naxal Free India: لوک سبھا میں نکسل واد پر بحث، امت شاہ اور دھرمیندر یادو کے درمیان سیاسی مسکراہٹ، تجاویز پر ملی اضافی مہلت
بحث کے دوران ایوان کا ماحول سنجیدہ ہونے کے باوجود دوستانہ رہا اور وزیر داخلہ امت شاہ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کے درمیان سیاسی مسکراہٹ نے بحث کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ اس موقع پر مختلف ارکان نے بھی تجاویز پیش کیں اور مسئلے کے جامع حل کی ضرورت پر زور دیا۔
PM Modi To Visit Gujarat tomorrow: وزیراعظم مودی کل جائیں گے گجرات، کئی ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح اور رکھیں گے سنگ بنیاد
وزیراعظم مودی 31 مارچ کو گجرات کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ واؤ-تھراد میں تقریباً 19,806.9 کروڑ روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، نائب وزیراعلیٰ ہرش سنگھوی سمیت مرکز اور ریاستی حکومت کے کئی سینئر عہدیدار موجود ہوں گے۔
Himachal Pradesh Governor Kavinder Gupta Meets PM Modi: وزیراعظم مودی سے گورنر کویندر گپتا کی ملاقات، نشہ مکت ہماچل مہم اور قدرتی کھیتی کے وژن پر تفصیلی گفتگو
ملاقات کے دوران گورنر کویندر گپتا نے وزیر اعظم کو ریاست میں جاری مختلف فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر نشہ مکت ہماچل مہم اور ٹی بی فری ہماچل پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ریاست میں صحت عامہ کو بہتر بنانے اور سماجی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Assam Assembly Elections: وزیر اعظم مودی نے آسام میں کارکنان سے کی بات، کہا- ’’ماضی میں کانگریس صرف سرخیاں حاصل کرنے کے لیے کرتی تھی معاہدے، بی جے پی نے ترقی کے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا‘‘
وزیر اعظم نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کانگریس صرف سرخیاں حاصل کرنے کے لیے معاہدے کرتی تھی اور اقتدار میں آنے کے بعد انہیں نظر انداز کر دیتی تھی۔ اس کے نتیجے میں نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور خطے میں بدامنی پیدا ہوتی تھی۔
India Lockdown News: لاک ڈاؤن کی افواہوں پر بریک! حکومت نے کہا- گھبرانے کی ضرورت نہیں، ایل پی جی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ
ملک میں ممکنہ لاک ڈاؤن سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر مرکزی حکومت نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور معمول کے مطابق زندگی جاری رکھیں۔
Amit Shah Kolkata Visit: مغربی بنگال میں بی جے پی کا انتخابی وار، امت شاہ 28 مارچ کو کلکتہ پہنچیں گے، ٹی ایم سی حکومت پر کئی سنگین الزامات عائد کیے جانے کا امکان
مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بار پھر گرماہٹ پیدا ہونے والی ہے، کیونکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 28 مارچ کو کلکتہ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
PM Modi Chairs Meeting With CMs: وزیر اعظم مودی کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اہم میٹنگ، مشرق وسطیٰ بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کیا گیا تبادلہ خیال
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایندھن کی سپلائی، مہنگائی، لاجسٹکس اور ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔





