Bharat Express

Jai Ram Ramesh

دونوں کو ایک دوسرے سے ملتے ہوئے مسکراتے ہوئے اور بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔حالانکہ اس ملاقات کے دوران  کانگریس چیف وہپ جئے رام رمیش اور وہپ ڈاکٹر ناصر حسین بھی  ان کے ساتھ تھے۔یہ ملاقات راجیہ سبھا چیئرمین کی دعوت پر ہوئی ہے۔

ایکس پر خط  شیئر کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے لکھا، 'یہ میرا بی جے پی صدر جے پی نڈا جی کو لکھا گیا خط ہے۔ اس میں میں نے تہذیب و ثقافت کی کمی کا ذکر کیا ہے

کیرلا میں آرایس ایس کی تین دنوں کی اہم میٹنگ میں ذات پرمبنی مردم شماری پربات چیت ہوئی۔ آرایس ایس کا کہنا ہے کہ ہندوسماج میں ذات اور ذات سے متعلق ایک حساس معاملہ ہے، یہ ہمارے قومی اتحاد کا بھی اہم موضوع ہے۔

کانگریس نے  یہ اعلان کیا ہے  کہ وہ ہنڈن برگ ریسرچ کے نتائج کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر میں 20 پریس کانفرنسیں کرے گی، جس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مارکیٹ ریگولیٹرسیبی کی چیئرپرسن مادھبی بوچ کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

سیم پترودا نے انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کانگریس نے فوری طور پر ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

پی ایم مودی کے تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریریں شرمناک ہیں اور وہ قابل رحم ہونے سے آگے نکل گئے ہیں۔

کانگریس کے سابق لیڈر گورو نے کہا کہ پارٹی کو اب سابق مرکزی وزراء کے پی اے ہینڈل کر رہے ہیں۔ پی اے کو الیکشن لڑنا نہیں آتا۔ وہ شاید نہیں جانتے کہ اتر پردیش اور بہار الگ الگ ریاستیں ہیں۔

کھرگے نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی بات کرتے ہوئے غلطی سے آرٹیکل 371 کا ذکر کیا تھا۔ اس کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا اور بی جے پی لیڈروں نے اس معاملہ کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔

نتیش کمار کے انڈیا الائنس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد شرد پوار نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ وہ انڈیا الائنس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

کانگریس کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' 15 ریاستوں کے 100 لوک سبھا حلقوں سے گزرے گی۔ اس مدت کے دوران، کل 6,713 کلومیٹر کا فاصلہ بس اور پیدل طے کیا جائے گا اور یہ یاترا 20 یا 21 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔