Bharat Express

Sam Pitroda Resigns: تنازعہ میں گھر نے کے بعد سیم پترودا نے دیا استعفیٰ، کانگریس نے اسے فوراً قبول کر لیا

سیم پترودا نے انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کانگریس نے فوری طور پر ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

تنازعہ میں گھر نے کے بعد سیم پترودا نے دیا استعفیٰ

حال ہی میں نسلی تبصرے کرنے پر تنازعات میں آنے والے سیم پترودا نے انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کانگریس نے فوری طور پر ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے جے رام رمیش نے بتایا کہ سیم پترودا نے اپنی مرضی سے اس عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘سیم پترودا نے اپنی مرضی سے انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس صدر نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

سام پترودا نسلی بیانات دے کر بی جے پی کے نشانے پر آگئے تھے۔

جے رام رمیش نے اپنے سابق عہدے میں سیم پترودا کے استعفیٰ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا استعفیٰ ان کے حالیہ نسلی تبصرے کے بعد آیا ہے۔ بدھ کوسیم پترودا کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مشرقی ہندوستانی چینی لوگوں کی طرح نظر آتے ہیں اور جنوبی ہندوستانی افریقی لوگوں کی طرح نظر آتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read