Bharat Express

Devendra Fadnavis

ممبئی میں بدھ (7 اگست) کو بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ذریعے ارجا سمٹ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبوں میں کامیابیاں دکھانے والے اکشے، مناو، جتن اور بسمل کو اعزاز سے نوازا گیا۔

فڑنویس نے کہا کہ  میں آپ کو صاف صاف کہہ رہا ہوں، وہ (ادھو ٹھاکرے) وہاں صرف اور صرف اقتدار کے لیے، صرف اور صرف کرسی کے لیے، صرف اور صرف وزیر اعلیٰ بننے کے لیے گئے تھے، اس کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

ممبئی میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ارجا سمٹ میں شرکت کرنے والے مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم دیویندر فڈنویس نے کہا کہ آج ہم ایک توانا ہندوستان دیکھ رہے ہیں، جس کی شروعات 2014 میں ہوئی تھی۔

ممبئی میں بھارت ایکسپریس کی جانب سے منعقد اُرجا سمٹ میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں 2014 میں وزیر اعلیٰ بنا اور 2015 سے 2019 تک مہاراشٹر ہر سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) میں پہلے نمبر پر رہا۔

مہاراشٹر میں آج بدھ، 7 اگست کو شام 4 بجے سے ہندوستان ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا اُرجا سمٹ ہوا۔ اس سمٹ میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اہم نوکرشاہوں، صںعتی ماہرین سمیت کئی دیگر شعبوں کی اہم شخصیات شامل ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس انرجی سمٹ نے حکومت اوراپوزیشن کے ساتھ ساتھ اہم بیوروکریٹس، صنعت کے ماہرین اور اس شعبے سے متعلق اہم اسٹیک ہولڈرز کوجمع کیا تاکہ مہاراشٹرکی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات اوراس کوپورا کرنے کے لئے کئے جا رہے مؤثراقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ریاست کی تمام پارٹیوں نے آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ادھر ایک سروے رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو صرف 55 سے 65 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

 بی جے پی ہائی کمان اس وقت جے پی نڈا کی جگہ پارٹی کواب نئے صدرکی تلاش میں مصروف ہے۔ اس سے متعلق پارٹی میں لمبے وقت سے غوروخوض جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجیت پوار نے حکمران اتحاد میں شامل ہونے کے وعدے کے مطابق تقریباً 80 سے 90 سیٹوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اجیت پوار مغربی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور شمالی مہاراشٹر (خاندیش) کے علاقے سے کانگریس کے خلاف 20 سیٹوں پر مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

ادھو ٹھاکرے اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس کی اچانک ممبئی کے اسمبلی کمپلیکس میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کوآداب کیا اور دونوں لیڈران کچھ باتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔