Nagpur Violence: ناگپور میں کیسے ہوا تشدد، کیا تھی جھگڑے کی اصل وجہ، کیا اس مقدس کتاب کو جلایا گیا؟
تشدد رات 8 سے 8:30 بجے کے درمیان عروج پر تھا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز کو مداخلت کرنا پڑی۔ تشدد ناگپور کے ہنسپوری علاقے میں پھیل گیا، جہاں نامعلوم افراد نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
Nagpur Violence: ’’اگر آپ نفرت پھیلائیں گے تو ملک میں بدامنی پھیلے گی…‘‘، ناگپور تشدد معاملے میں کانگریس ایم پی عمران مسعود کا سی ایم فڑنویس پر زبانی حملہ
اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے کہا کہ ہم اس طرح کے ہر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ مہاراشٹر حکومت کو تحقیقات کرنی چاہیے کہ ایسا تشدد کیوں ہوا۔ بی جے پی میں کچھ لوگ ہیں جو نفرت پھیلاتے رہتے ہیں۔ ہم کہتے رہے ہیں کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
Aurangzeb Controversy: اورنگ زیب کی قبرٹوٹے… تاریخ طے! وشوہندو پریشد نے کیا بڑا اعلان
وی ایچ پی نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے کہ شیواجی مہاراج کی مقدس سرزمین سے اورنگ زیب کی قبراور اورنگ زیبی ذہنیت کو مکمل طورپرختم کیا جائے۔ اورنگ زیب کا مقبرہ مہاراشٹرکے سمبھاجی نگرمیں ہے اوراس نے مہاراج سنبھاجی کوبہت اذیتیں دے کرقتل کیا تھا، اس لئے ایسے شخص کی قبرنہیں ہونی چاہئے۔
مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آگئی، ہمیں تنگ نظری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: سنجے راوت نے بی جے پی پر بولا بڑا حملہ
شیوسینا یوبی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ہولی کے موقع پر ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک اور مہاراشٹر میں کیا ہو رہا ہے؟ کہیں مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آرہی ہے، کہیں ایک طرف ہولی ہو رہی ہے اور دوسری طرف نماز پڑھی جارہی ہے۔ خیر یہ بھی دن گزرجائیں گے۔
اورنگ زیب کی قبر کو منہدم کیا جائے، لیکن… مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کا آیا بڑا بیان
مہاراشٹرمیں اورنگ زیب کی قبر کو منہدم کرانے کے مطالبہ پر وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ یہ اے ایس آئی کی محفوظ یادگار ہے اوراس کے لئے قانونی عمل کی پیروی ضروری ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈرابوعاصم اعظمی کی طرف سے اورنگ زیب کی تعریف پرسیاسی تنازعہ مزید گہرا ہوگیا ہے۔
‘Aurangzeb’s grave should be razed’: کیا اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹایا جائے گا؟ دیکھ بھال پر اتنے لاکھ روپے ہوتے ہیں خرچ ، سی ایم دیویندر فڑنویس نے یہ بات کہی
سی ایم فڑنویس ممبئی میں 'شری گرو تیگ بہادر جی مہاراج' کے 350 ویں یوم شہادت کے موقع پر منعقد 'گرمت سماگم' پروگرام میں پہنچے تھے، جہاں انہوں نے یہ بیان دیا۔
Aurangzeb Controversy: ادھو ٹھاکرے نے کیا مطالبہ، دیویندر فڑنویس نے کہا- ابوعاصم اعظمی کو جیل ضرور بھیجا جائے گا
سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے مغل حکمراں اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے بیان سے سیاست عروج پر ہے۔ اب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ ابوعاصم اعظمی کو ضرور جیل میں ڈالا جائے گا۔
Dhananjay Munde Resign: دھننجے منڈے کا مہاراشٹر کے وزیر عہدے سے استعفیٰ، سرپنچ قتل سانحہ کے ملزم سے جڑا تھا نام
بیڈ سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل سانحہ کے ملزم والمیک کراڈ کے ساتھ نام جڑنے اورتصویرآنے کے بعد مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے دھننجے منڈے کووزیرعہدے سے استعفیٰ دینے کے لئے کہا تھا۔
مہاراشٹر میں مرکزی وزیر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملے پر وزیر اعلی فڑنویس کا ردعمل،کہی یہ بات
مرکزی وزیر کی بیٹی سمیت کئی طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوششیں کی گئی ہیں۔ جس کے بعد مرکزی وزیر کے سیکورٹی گارڈ کی شکایت پر مکتائی نگر تھانے میں چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اب سی ایم دیویندر فڑنویس نے ایکناتھ شندے حکومت کا یہ فیصلہ بدل دیا، کیا شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان بڑھے گا تنازع؟
دیویندر فڑنویس نے شندے حکومت کے دوران محکمہ صحت کے 3,200 کروڑ روپے کے کام کو ملتوی کر دیا ہے۔ تانا جی ساونت پر بغیر کسی کام کے تجربے کے ایک کمپنی کو مکینیکل صفائی کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔





