Bharat Express DD Free Dish

Devendra Fadnavis

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ اب سوال اٹھ رہا ہے کہ اجیت پوارسے ناراض چھگن بھجبل کیا بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد پہلی بار انہوں نے عزت مآب چیف منسٹر دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور اس تاریخی جیت پر انہیں تہہ دل سے مبارکباد دی۔

زراعت کا محکمہ مانیک راؤ کوکاٹے کو، حسن مشرف کو میڈیکل ایجوکیشن دیا گیا ہے، خوراک، شہری سپلائی اور کنزیومر پروٹیکشن کا محکمہ دھننجے منڈے کو دیا گیا۔ دتاتریہ بھرنے کو کھیل اور یوتھ ویلفیئر، اقلیتی ترقی اور اوقاف کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اب تک بی جے پی کے ریاستی صدر چندرشیکھر باون پھولے ،چندرکانت پاٹل اور رادھا کرشن ویکھے پاٹل کو حلف دلایا جاچکا ہے۔ این سی پی کی طرف سے گریش مہاجن اور حسن مشرف کو حلف دلایا جاچکا ہے۔دھیرے دھیرے یہ تقریب آگے بڑھ رہی ہے۔

سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی بی جے پی کو کابینہ میں 20 سے 21 وزراء ملنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد شیوسینا کو 11 سے 12 اور این سی پی کو 9 سے 10 وزراء ملنے کا امکان ہے۔

مہاراشٹر میں دیویندرفڑنویس کابینہ کی توسیع سے متعلق بات بن گئی ہے اورسبھی تعطل ختم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، 15 دسمبر کو نئی کابینہ کی توسیع ہوگی اورحلف برداری تقریب ناگپورمیں منعقد کی جائے گی۔

جون 2022 میں ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد منگیش چیوٹے کو چیف منسٹرریلیف فنڈ کا سربراہ مقررکیا تھا۔ اب دیویندر فڑنویس نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

مہاراشٹر میں حکومت سازی میں تاخیر اور شندے کی ناراضگی پر سی ایم فڑنویس نے کہا کہ نئی حکومت کی حلف برداری میں زیادہ تاخیر نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ ایکناتھ شندے کسی معاملے پر ناراض تھے۔

دیویندر فڑنویس تیسری بار مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ بن چکے ہیں اور انہوں نے مہاراشٹر کی کمان سنبھال لی ہے۔ وہ چھٹی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ دیویندر فڑنویس آرایس ایس سے جڑے رہے ہیں۔ 1989 میں وہ اے بی وی پی سے بھی جڑے تھے۔

فڑنویس، شندے اور پوار نے 4 دسمبر کو گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی اور مہایوتی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ فڑنویس نے کہا کہ میں نے ایکناتھ شندے سے ملاقات کی اور ان سے اس حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کی، کیونکہ یہ مہایوتی کارکنوں کی خواہش ہے… ہم مہاراشٹر کے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔