Bharat Express DD Free Dish

Devendra Fadnavis

واضح رہے کہ سا ل2022میں ایکناتھ شندے کا ٹانگہ پلٹنے کا مطلب ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی ایم وی اے حکومت کا خاتمہ تھا۔ تب شندے کی قیادت میں شیوسینا (غیر منقسم) کے 40 سے زیادہ ایم ایل ایز نے ادھو ٹھاکرے کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔

اس سے پہلے بھی وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے سے رہ گئے ایکناتھ شندے کی ناراضگی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایکناتھ شندے رائے گڑھ اور ناسک کے سرپرست وزراء کی تقرری کے حل طلب معاملے پر اب بھی ناراض بتائے جا رہے ہیں۔

شیوسینا صدرایکناتھ شندے 4 مارچ کو ڈپٹی چیف منسٹراسسٹنس میڈیکل روم کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ اس حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اورحکومت میں اختلاف کی باتیں کہی جا رہی ہیں۔

میٹنگ کے بعد، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایاکہ'مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تین نئے قوانین پر ایک جائزہ میٹنگ کی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ہم نے ان کے لیے کس طرح تیاری کی ہے۔

دسمبر 2024 میں لاڈکی بہن یوجنا اسکیم کے تحت 2.46 کروڑ خواتین کو مالی امداد دی جارہی تھی، لیکن اب یہ تعداد گھٹ کر 2.41 کروڑ رہ گئی ہے۔

مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ 2020 میں شروع کی گئی شیو بھوجن تھالی یوجنا کا مقصد غریبوں اور ضرورت مندوں کو سستی خوراک فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، دو چپاتیوں، سبزی، چاول اور دال پر مشتمل ایک مکمل کھانے کی تھالی ₹10 کی رعایتی شرح پر فراہم کی جاتی ہے۔

تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ نے 1.79 لاکھ کروڑ روپے کے 20 معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں ڈیٹا سینٹرز، گرین انرجی اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دی گئی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے تقریباً 50,000 ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔

اگرچہ ملک کی ریاستوں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مختلف مسائل پر اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن ہندوستان ڈیووس میں متحد ہے۔

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش آیا۔ پشپک ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد پٹری پر اترنے والے کچھ مسافر قریبی ٹریک پر مخالف سمت سے آنے والی دوسری ٹرین کی زد میں آ گئے۔

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر حکومت پر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ سومناتھ سوریہ ونشی اور ان کے خاندان کے ممبران سے ملے جو تشدد کا شکار ہوئے تھے۔