دیویندر فڑنویس
مہاراشٹر میں اخیر کار دیویندر فڑنویس کے نام پر مہر لگادیا گیا ہے اور اب وہ مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ حالانکہ انتخابی نتائج کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائی تیز تھی کہ وہاں دیویندر فڑنویس کو ہی وزیراعلیٰ بنایا جائے گا اور آج جب نرملا سیتارمن اور وجئے روپانی کی نگرانی میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر کا انتخاب کیا گیا تو سب نے ایک ساتھ فڑنویس کے نام کی حمایت کردی اور اس طرح مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے لئے فڑنویس کا نام فائنل کردیا گیا ہے۔اور اس طرح سے وہ تیسری بار مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ بننے والے ہیں۔
Devendra Fadnavis to be sworn in as Maharashtra CM on Dec 5; his name finalised in BJP core committee meeting, say sources
— Press Trust of India (@PTI_News) December 4, 2024
واضح رہے کہ آج کی میٹنگ میں بی جے پی لیڈر چندرکانت پاٹل اور سدھیر منگنتویر نے قانون ساز پارٹی لیڈر کیلئے دیویندر فڑنویس کے نام کی تجویز کی اور تمام نومنتخب بی جے پی اراکین اسمبلی نے اپنی اپنی حمایت کا اعلان کردیا ،اس کے بعد فڑنویس کے نام پر مہر لگ گئی۔ اس ابتدائی مرحلے کے بعد اب آج دوپہر تین بجے کے آس پاس گورنر کے سامنے حکومت سازی کے دعویٰ کا اگلا پراو پار کیا جائے گا اور فڑنویس کو کل شام پانچ بجے حلف برداری کی دعوت دی جائے گی۔
اطلاع یہ بھی ہے کہ کل آزاد میدان میں فڑنویس کی حلف برداری ہوگی ،البتہ اس حلف برداری تقریب میں صرف تین لوگوں کو حلف دلایا جائے گا، ایک فڑنویس وزیراعلیٰ کیلئے ہوں گے جبکہ دوسرے ایکناتھ شندے اور تیسرے شرد پوار ہوں گے ،ان دونوں کو نائب وزیراعلیٰ کیلئے حلف دلایا جائے گا۔ البتہ باقی کابینہ کا جھگڑا ابھی بھی برقرار ہے اور یہ تکرار کچھ اور وقت لے سکتی ہے۔البتہ مہاراشٹر میں کل فڑنویس کی حکومت بننے جارہی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ہوئے ریاستی اسمبلی انتخابات میں مہایوتی اتحاد نے 288 اسمبلی سیٹوں میں سے 230 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی 132 سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ شیوسینا ایکناتھ شندے کو 57 اور این سی پی اجیت پوار کو 41 سیٹیں ملی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔