
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج 10 مارچ کی صبح چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیا بگھیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ بھیلائی میں ان کی رہائش گاہ پر مارا گیا۔ اس کے علاوہ ای ڈی
چھتیس گڑھ میں کل 14 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ کارروائی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ کے معاملات کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق شراب گھوٹالہ سے ہے۔
چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے شراب کے بڑے گھوٹالہ کے الزامات لگے تھے۔ یہ گھوٹالہ تقریباً 2161 کروڑ روپے کا بتایا جاتا ہے۔ اس معاملے میں اب تک کئی اہم عہدیداروں اور ایک سابق وزیر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ای ڈی چھتیس گڑھ شراب گھوٹالہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھوپیش بگھیل 2018 سے 2023 کے درمیان چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ تھے۔ 2023 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی کو
شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
सात वर्षों से चले आ रहे झूठे केस को जब अदालत में बर्खास्त कर दिया गया तो आज ED के मेहमानों ने पूर्व मुख्यमंत्री, कांग्रेस महासचिव भूपेश बघेल के भिलाई निवास में आज सुबह प्रवेश किया है.
अगर इस षड्यंत्र से कोई पंजाब में कांग्रेस को रोकने का प्रयास कर रहा है, तो यह गलतफहमी है.
-…
— Bhupesh Baghel (@bhupeshbaghel) March 10, 2025
پیر (10 مارچ) کو ای ڈی نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیا بگھیل کی بھیلائی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس پر کانگریس کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہریانہ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے کہا کہ یہ سب سیاسی طور پر ہورہا ہے
بھوپیش بگھیل پر ان کے دور میں دو اور بڑے الزامات لگے ۔ ان پر مہادیو ستہ ایپ اور کول لیوی SCAMمیں بے ضابطگیوں کا بھی الزام ہے۔ کوئلہ لیوی گھوٹالہ تقریباً 570 کروڑ روپے کا بتایا جاتا ہے۔ ان الزامات کی وجہ سے بھوپیش بگھیل کو گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فی الحال وہ کانگریس کے جنرل سکریٹری ہیں۔
کانگریس کا ردعمل
کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی کے کہنے پر ای ڈی کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی بھیلائی رہائش گاہ پہنچی ہے۔
بھارت ایکسپریس