Weather Update: دہلی-این سی آر میں سردی اور دھند کو لے کر اورنج الرٹ جاری، بھاری بارش کی پیش گوئی
جمعرات کے روز دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری زیادہ ہے۔ دن میں ہوا میں نمی کی سطح 74 سے 100 فیصد کے درمیان رہی۔ محکمہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.6 ڈگری سیلسیس رہا جو اس موسم کے لیے نارمل ہے۔
Weather Update: دہلی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، یوپی میں طوفان کے امکانات، جانئے ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام اور رات کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے باعث دہلی این سی آر علاقے میں سردی بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے گھنی دھند کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Uttar Pradesh Schools Closed: یوپی کے ان اسکولوں میں سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، جانئے اب بچوں کو کس دن جانا پڑے گا اسکول ؟
شمالی ہندوستان سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے اتر پردیش، دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں سردی کی لہر میں شدت محسوس ہورہی ہے۔ اس شدید سردی نے معمولات زندگی کو مشکل بنا دیا ہے
Weather Update: دہلی کے کئی علاقوں میں گھنی دھند، آج بارش کا امکان ، ایئرپورٹ نے جاری کی ایڈوائزری
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اگلے تین دنوں تک گھنی دھند سے کوئی راحت نہیں ہے۔ 26-28 دسمبر کو رات گئے اور صبح کے دوران گھنی دھند کا امکان ہے۔
Weather Update: یوپی سمیت ان ریاستوں میں سردی کی لہر کی وارننگ، جانئے دہلی میں کیسا رہے گا موسم
شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسم کا انداز بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور ہریانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔ درحقیقت، ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس 8 دسمبر سے میدانی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
Weather Update: ملک کی کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ، جانئے دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں کیسا رہے گا موسم
ملک کی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کیرلہ اور پڈوچیری کے کئی اضلاع میں آج بھی موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پڈوچیری کے اسکولوں اور کالجوں میں منگل کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
Delhi Weather: دہلی میں آلودگی کے ساتھ دھند کا ستم، محکمہ موسمیات نے جاری کیا یلو الرٹ
سخت سردی کے بجائے دہلی-این سی آر میں لوگ اسموگ، دھند اور آلودگی کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر پہنچنے کے دو دن بعد موسم بدل جائے گا۔
Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار ہے۔ پیر 25 نومبر کو شہر میں اسموگ کی چادر چھائی رہی جس کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
Weather Update: دہلی سمیت ملک کے ان علاقوں میں آج سے بڑھے گی سردی، جانئے آنے والے دنوں میں کیسا رہے گا موسم
دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں سردی آہستہ آہستہ بڑھنے لگی ہے۔ لوگوں نے سردی لگنے پر سردیوں کے کپڑے نکال لیے ہیں۔ شمال سے جنوب کی تک ہر روز پارہ گر رہا ہے۔ تاہم راجدھانی دہلی میں آلودگی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
Weather Update: دہلی-این سی آر میں بڑھی آلودگی، AQI لیول خراب، 7 ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو دہلی-این سی آر میں صاف آسمان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 34 ڈگری سیلسیس اور 18 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ بدھ کو کئی مقامات پر مطلع ابر آلود رہا۔