علامتی تصویر
Delhi-NCR Weather Update: دارالحکومت دہلی سمیت پورے این سی آر میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ دوپہر سے یہاں گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں اور کئی مقامات پر بجلی کی گرج سنائی دی۔ محکمہ موسمیات نے بھی دارالحکومت دہلی سمیت پورے این سی آر میں بارش سے متعلق پیشین گوئی کی تھی۔ واضح رہے کہ دہلی میں بارش کے بعد لوگوں کو شدید گرمی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں تک دہلی، غازی آباد اور نوئیڈا میں موسم کا مزاج ایسا ہی بنا رہے گا۔ پورے علاقے میں 40 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔
گرمی سے بے حال تھے لوگ
محکمہ موسمیات کے اعداد وشمارکے مطابق، دہلی میں جمعرات کو کم ازکم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ بدھ کی صبح، کم ازکم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو ڈگری زیادہ تھا۔ منگل کے روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یہ مسلسل چوتھا دن تھا جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کو دہلی کے کچھ حصوں میں مسلسل تیسرے دن گرمی کی لہررہی۔ تاہم جمعہ کوتیزہوا کے ساتھ بارش کے باعث بڑھتی ہوئی گرمی پرہلکا سا بریک لگ گیا ہے۔
#WATCH दिल्ली: राजधानी दिल्ली के कई हिस्सों में बारिश हुई।
(वीडियो फिरोजशाह रोड से है।) pic.twitter.com/jakOXoTk5D
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 16, 2023
بپرجائے طوفان کا اثر
واضح رہے کہ بپرجائے طوفان جمعرات رات 11:30 بجے گجرات کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا، جس کے بعد علاقے میں بارش نے تباہی مچا دی۔ اس طوفان کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ریاست کے مانڈوی اور جکھاؤ سمیت سوراشٹر اور کچھ کے بیشتر حصوں میں اس وقت تیز بارش ہو رہی ہے۔ وہیں بپرجائے طوفان نے 75 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اپنا رخ راجستھان کی طرف کرلیا ہے۔ راجستھان کے بھی کئی علاقوں میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی-این سی آر میں بھی بارش کی وجہ سے بپرجائے کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔