Bharat Express-->
Bharat Express

Delhi NCR Weather

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس اور بالائی ماحولیاتی طوفان کی وجہ سے شمال، مشرقی اور جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسم خراب ہوسکتا ہے۔

دہلی-این سی آرمیں دودنوں سے موسم کافی خراب ہے۔ کہیں تیزآندھی آرہی ہے تو کہیں بارش ہو رہی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو جہاں نوئیڈا، غازی آباد سمیت مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں تیز دھول بھری آندھی اوربارش ہوئی تھی، تو وہیں جمعہ کے روز بھی دیرشام تیزآندھی آئی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق یہ تبدیلی معمول کی بات ہے اور آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ کی وارننگ پر توجہ دیں اور خاص طور پر تیز ہواؤں اور بارش کے دوران محتاط رہیں۔

محکمہ موسمیات نے گجرات کے بعض علاقوں میں 6 سے 10 اپریل تک گرمی کی لہر کی وارننگ دی ہے۔ خاص طور پر سوراشٹرا اور کچھ کے علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

دہلی میں 6 اور 9 مارچ کے درمیان صبح اور شام کو دھند پڑ سکتی ہے۔ 8 اور 9 مارچ کو ابر آلود موسم کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ 10 مارچ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ 28 فروری کو ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری تک شمالی ہندوستان میں ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ مغربی ہواؤں کی رفتار 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جنوری اور مارچ کے درمیان شمالی ہندوستان میں بارش معمول سے کم ہوگی جو کہ 184.3 ملی میٹر کے ایل پی اے کے 86 فیصد سے کم ہوگی۔

29 جنوری سے 5 فروری 2025 کے درمیان مغربی ڈسٹربنس کا ایک سلسلہ پہاڑوں کے اوپر سے تیزی سے گزرے گا۔  اس دوران پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔  29 اور 30 جنوری کو آنے والا پہلا ویسٹرن ڈسٹربنس دہلی کو متاثر نہیں کرے گا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.7 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.1 ڈگری زیادہ ہے۔