دہلی-این سی آرمیں موسم کافی خراب ہوگیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی-این سی آرمیں دودنوں سے موسم کافی خراب ہے۔ کہیں تیزآندھی آرہی ہے توکہیں بارش ہورہی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو جہاں نوئیڈا، غازی آباد سمیت مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں تیزدھول بھری آندھی اوربارش ہوئی تھی تووہیں جمعہ کوبھی دیرشام تیزآندھی آئی۔ تیزآندھی کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش بھی شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے بھی پیشین گوئی کی تھی کہ جمعہ کے روزدہلی-این سی آرمیں ایسا ہی موسم بنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ صحیح نکلا اورجمعہ کواچانک موسم خراب ہوگیا۔
وہیں، دہلی میں بھی نجف گڑھ، پالم، دوارکا، اتم نگر، مہیپال پور، دھولا کنواں اورایئرپورٹ سمیت کئی علاقوں میں دھول بھری آندھی چلی۔ اس سے راستوں سے جارہے لوگوں کی گاڑیوں کی رفتارتھم گئی۔ لوگ سڑک کے کنارے اپنی اپنی گاڑی کھڑی کرکے آندھی رکنے کا انتظارکرنے لگے۔ کم وبیش یہی صورتحال نوئیڈا میں بھی رہی۔ تیزدھول بھری آندھی نے سڑکوں پرگاڑیوں کی رفتارتھم گئی۔ لوگوں کا پیدل چلنا مشکل ہوگیا۔ نوئیڈا کے بیشتر حصوں میں بجلی گل ہوگئی۔
#WATCH | Several parts of Delhi experience dust storm this evening. Visuals from VP House. pic.twitter.com/eS0G0xQow0
— ANI (@ANI) April 11, 2025
اس کے ساتھ ہی ہریانہ کے کروشیتر، کیتھل، نروانا، راجوند، اسندھ، بروالا، جیند، حصار، ہانسی، مہم، توشام، بھیوانی، چرخی دادری، مٹنہیل، کوسلی، مہندرگڑھ، نارنول اوراترپردیش کے گنگوہ، مظفرنگر، سادہ آباد اورراجستھان کے کوٹ پتلی، لکشمن گڑھ میں آئندہ دو گھنٹوں کے اندر ہلکی سی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں جمعہ کی صبح بادل چھائے رہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آندھی چلنے اور ہلکی بارش کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔ وہیں دہلی کے کئی علاقوں میں جمعرات کی رات ہلکی بوندا باندی ہوئی اور درجہ حرارت 22.8 ڈگری سیلسیس درج کی گئی، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے 1.8 ڈگری زیادہ تھا۔ بوندا باندی سے درجہ حرارت میں کچھ کمی آئی، جس سے لوگوں کوگزشتہ چند دنوں سے یہاں جاری شدید گرمی سے راحت ملی۔
#WATCH दिल्ली के कई इलाकों में धूल भरी आंधी के साथ मौसम में अचानक बदलाव देखने को मिला।
वीडियो द्वारका से है। pic.twitter.com/HWfMMPBhiW
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 11, 2025
دہلی میں پیرکے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اس سیزن میں پہلی بار40 ڈگری سیلسیس سے تجاوزکرگیا، مسلسل تین دنوں تک شدید گرمی کی کیفیت جاری رہی۔ گزشتہ بدھ کو تین سال کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی اورکم ازکم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ تاہم جمعرات کو ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا اورلوگوں کوگرمی سے کافی راحت ملی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

