اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں بھارتی صنعت کار اننیا برلا کے ساتھ کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک مرتبہ اداکار ریتک روشن کے سامنے رقص کی پرفارمنس پیش کی تھی۔ اننیا نے ریتک روشن کو اپنا پہلا پیار بھی قرار دیا۔
ریتک روشن کو روک کر پیش کیا تھا ڈانس
اننیا پانڈے نے شو میں بتایا کہ بچپن میں ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران جب ریتک روشن وہاں سے جانے والے تھے، تو وہ اپنی تمام دوستوں کے ساتھ دوڑ کر ان کے پاس پہنچیں اور ان سے کہا، ’’انکل، پلیز، پلیز! ہم آپ کو ’دھوم مچالے‘ دکھانا چاہتے ہیں۔‘‘ اننیا کے مطابق، ریتک روشن وہیں بیٹھ گئے اور انہوں نے ان کے سامنے ’دھوم مچالے‘ اور ’کریزی کیا رے‘ جیسے گانوں پر تین بار ڈانس کیا۔
بار بار پرفارمنس دیکھ کر تھک گئے تھے ریتک
اننیا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مسلسل کئی مرتبہ پرفارمنس دیکھنے کے بعد ریتک روشن کافی تھکے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ سوچ رہے ہوں کہ اب مزید یہ پرفارمنس نہیں دیکھ سکتے۔ اداکارہ نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ آخر میں وہ بس یہی سوچ رہے تھے کہ میں اب اسے مزید نہیں دیکھ سکتا۔ لیکن ہمیں پرفارم کرتے ہوئے بہت مزہ آیا تھا۔‘‘
ریتک روشن کو بتایا اپنا پہلا پیار
اس دوران کرن جوہر نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ تصور کر سکتے ہیں کہ اننیا ریتک روشن کو ’انکل‘ کہہ رہی ہوں۔ اس پر اننیا نے بتایا کہ ریتک ان کا ’پہلا پیار‘ تھے۔ انہوں نے مذاقاً یہ بھی کہا کہ ان کا پہلا لفظ ’ریتک‘ تھا، تاہم فوراً وضاحت کی کہ وہ محض ڈرامائی انداز میں بات کر رہی ہیں۔ اننیا نے کہا، ’’یہ میرا پہلا لفظ نہیں تھا، میں تھوڑا ڈراما کر رہی ہوں۔ لیکن میں ایک سالگرہ کی تقریب میں گئی تھی اور اس وقت زیادہ تر سالگرہ کی تقریبات میں ریتیک روشن موجود ہوتے تھے۔ جب میں نے وہاں اس سپر اسٹار کو دیکھا تو میں نے کہا، ’ریتک‘۔‘‘ اداکارہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ آج بھی ریتک روشن کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔
’کال می بے‘ کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گی اننیا
اننیا پانڈے کے آنے والے پروجیکٹس کی بات کریں تو وہ جلد ہی او ٹی ٹی شو ’کال می بے‘ کے دوسرے سیزن میں دکھائی دیں گی۔ اس شو میں شروتی ہاسن، ویر داس، گُرفتے پیرزادہ، ورون سود، وہان سمت، مسکان جعفری، نہاریکا لائرا دت، لیزا مشرا اور منی ماتھر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



