Bharat Express DD Free Dish

Bollywood Actress

یہ معاملہ براہ راست ماحولیات اور عوامی صحت سے جڑا ہوا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ مذہب اور ذات کوئی بھی ہو، ہر انسان ایک ہی ہوا میں سانس لیتا ہے۔ اس لیے آلودگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو غیر ضروری تنازعات میں الجھانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

اداکاری کے علاوہ ڈیانا پینٹی سماجی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ کووڈ-19 وبا کے مشکل دور میں انہوں نے ’دی خاکی پروجیکٹ‘ کے ذریعے ممبئی پولیس کو ہینڈ سینیٹائزر اور حفاظتی چشمے فراہم کیے تھے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’کیٹو انڈیا‘ کے اشتراک سے ’ایوری لائف میٹرز‘ مہم بھی چلائی، جس کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مالی مدد کی گئی۔ یوں ڈیانا پینٹی نے ماڈلنگ، اداکاری اور سماجی خدمات، تینوں شعبوں میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔

زائرہ وسیم کی زندگی کا سب سے اہم موڑ 2016 میں آیا، جب انہیں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ اور ان کی بیٹیوں کی زندگی سے متاثر اس فلم میں زائرہ نے کم عمر گیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کیا۔زائرہ نے اپنے کردار کو جس محنت اور فطری انداز سے پردۂ سیمیں پر پیش کیا، اس نے ناظرین کو متاثر کیا۔ فلم باکس آفس پر بھی زبردست کامیاب رہی۔

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی کی عدالت نے اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی اداکاری سے امر کردیا، ہدایت کار کے مطابق اداکارہ کا دل اس کردار پر آگیا تھا

اداکارہ نے نانا پاٹیکر پر لگائے گئے اپنے الزامات پر قائم رہنے کی بات کہی، دعویٰ کیا کہ انہیں مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور لالچ بھی دیا گیا

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی دوسری بار والدین بننے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح مسلسل انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ مداحوں نے جوڑی کی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نصرت اس وقت بالی کے اسپتال میں داخل ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے مزید معائنے کے بعد ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی جائے گی۔ اداکارہ کی ٹیم نے کہا کہ فی الحال ان کی اولین ترجیح نصرت کی صحت اور انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اداکارہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بالی سے ممبئی واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جہاں ان کی سرجری ہوگی۔

اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ڈی ڈی نیوز کے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ بی جے پی کی ’کٹھ پتلی‘ نہیں ہیں اور ان کی اپنی شناخت اور نظریات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج ان کے ساتھ ہے، لیکن ضروری نہیں کہ کل بھی ساتھ ہو۔

ویڈیو میں ایک منظر خاص طور پر توجہ حاصل کرتا ہے، جس میں تبو وجے سیتھوپتی کے کردار سے گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’ہمارے انداز میں پہلے گولی چلاتے ہیں اور پھر بات کرتے ہیں۔‘‘ویڈیو کے آخر میں تبو کے کردار کی شناخت سامنے آتی ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کا نام گوری ہیگڑے ہے اور وہ انکم ٹیکس محکمہ میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات ہیں۔تبو کے اس دبنگ انداز نے سوشل میڈیا پر فلم کو لے کر شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔