Bharat Express

Delhi-NCR Weather Update: دہلی این سی آر میں سردی اور گھنی دھند  کا قہر جاری ، محکمہ موسمیات نے جاری کیا یلو الرٹ

نئے سال یعنی یکم جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔ صبح کے وقت درمیانی سے گھنی دھند بھی ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 جنوری سے 5 جنوری تک بڑھے گا۔

دہلی میں نئے سال کا آغاز شدید سردی اور گھنی دھند کے ساتھ ہونے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح اور رات کو دھند اور درمیانے سے گھنی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔نئے سال پر بھی دہلی میں سردی کا قہر نظر آنے لگا ہے ۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ سردی کے ساتھ ساتھ صبح اور شام کے وقت دھند لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ قابل ذکربا ت یہ ہے کہ باقی  پورے دن میں موسم صاف رہے گا۔ فی الحال بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔ نئے سال یعنی یکم جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔ صبح کے وقت درمیانی سے گھنی دھند بھی ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 جنوری سے 5 جنوری تک بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات نے جاری کیا یلو الرٹ

محکمہ موسمیات نے منگل کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ تیز ہوا کے ساتھ سردی کی لہر پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ ابھی تک دھند میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

پالم میں کم سے کم درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح 8:30 بجے دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا  تھا،جو معمول سے 3.5 ڈگری زیادہ ہے۔ پالم کے علاقے میں درجہ حرارت 8.6 ڈگری رہا تھا۔ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ریکارڈ کیا گیا  تھا،جو معمول سے 5.4 ڈگری کم ہے۔ دہلی میں 5 جنوری تک دھند اور سردی سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بیشتر مقامات پر دھند اور گھنی دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ بعد میں آسمان صاف رہنے کا امکان ہے ،جب کہ شام اور رات میں دھند پڑنے کے امکانات ہیں۔

علی پور میں AQI بہت خراب

دہلی ریئل ٹائم ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  منگل کی صبح زیادہ تر علاقوں میں AQI خراب زمرے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ علی پور میں سب سے زیادہ AQI 319 ریکارڈ کیا گیا ،جو کہ انتہائی ناقص زمرے میں آتی  ہے۔

موسم کی اس تبدیلی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ

 اتر پردیش میں بھی بارش کے بعد پارہ بہت تیزی سے گرا ہے۔ موسم کی اس تبدیلی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ لوگ صبح اور شام کے اوقات میں شدید سردی محسوس کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 دسمبر کو ریاست میں موسم خشک رہ سکتا ہے، تاہم کئی مقامات پر گھنی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ بہار میں نئے سال کے پہلے دن سے ہی سردی کی لہر کا اثر نظر آئے گا۔ بیشتر اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی، فی الحال ہوا کی رفتار بڑھنے سے دھند چھٹ جائے گی۔ البتہ راحت کی بات  یہ ہے کہ دن دھوپ نکلے گی۔

ہریانہ، پنجاب میں شدید سردی

پیر کو ہریانہ اور پنجاب میں شدید سردی تھی اور دونوں ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے بہت کم تھا۔ دونوں ریاستوں میں صبح کے وقت گھنے دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی۔ چندی گڑھ میں دن کے وقت شدید سردی تھی اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم سرما کے موسم میں اب تک کا سرد ترین دن ہے، جو معمول سے 8 ڈگری کم ہے۔ ہریانہ میں زیادہ تر مقامات پر دن کے وقت انتہائی سردی تھی۔ پنجاب میں آج دن کا آغاز گھنی دھند سے ہوا۔ نئے سال کے لیے دھند یا سردی کی لہر کا کوئی الرٹ نہیں ہے۔ 2 جنوری سے 5 جنوری تک موسم صاف رہے گا۔ گھنی دھند کے ساتھ سردی کی لہر ہریانہ میں بھی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ یکم جنوری سے 5 جنوری تک موسم صاف رہے گا۔

کشمیر میں سردی کی لہر کے باعث کڑاکے کی سردی

کشمیر کے گلمرگ اور پہلگام میں سردی کی لہر کی وجہ سے شدید سردی جاری ہے۔ وادی کے دیگر حصوں میں موسم سرما سے کچھ راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے ریکارڈ کیا گیا، جو شمالی کشمیر میں ‘اسکینگ’ سرگرمیوں کے لیے مشہور سیاحتی مقام ہے۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read