الیکشن کمیشن پر اروند کیجریوال کا طنز،”کمبھکرن بھی 6 مہینے سوتا تھا اور پھر 6 مہینے جاگتا تھا“
Delhi Assembly Election 2025: عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی ایل ای ڈی گاڑی پر بی جے پی کے لوگوں نے حملہ کیا ہے۔ اب اروند کیجریوال اس کو لے کر امت شاہ پر حملہ کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ اروند کیجریوال نے ‘X’ پر لکھا،”رامائن میں لکھا ہے کہ کمبھکرن چھ مہینے سوتا تھا اور پھر چھ مہینے جاگتا تھا۔ الیکشن کمیشن تو شاید جاگتا ہی نہیں ہے۔“
کیجریوال نے کچھ دیر پہلے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں ایک گاڑی کی توڑ پھوڑ کی جا رہی تھی۔ عآپ کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں کے نام شینکی اور روہت تیاگی ہیں جو پرویش ورما کے قریبی ہیں۔ اس ویڈیو میں، عآپ نے پرویش ورما کے ساتھ شینکی اور روہت تیاگی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
रामायण में लिखा है कि कुंभकरण छ महीने सोता था और फिर छ महीने जागता था। चुनाव आयोग तो शायद जागता ही नहीं है। #amitshahkigundagardi
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) February 2, 2025
الیکشن کمیشن کوما میں ہے – سنجے سنگھ
ایم پی سنجے سنگھ نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے ‘X’ پر لکھا، ”یہ نئی دہلی قانون ساز اسمبلی کی خوفناک تصویر ہے۔ الیکشن کمیشن کا دفتر اس قانون ساز اسمبلی میں ہے۔ الیکشن کمیشن کوما میں ہے، وہ کچھ دیکھ یا سن نہیں سکتا۔ دہلی کے لوگ ذرا سوچیں، اگر غلطی سے بی جے پی جیت گئی تو وہ دہلی کو برباد کر دیں گے۔ دہلی کو امت شاہ کے غنڈوں سے بچانا ہے۔ یہ واقعہ نئی دہلی کے والمیکی سدن کا بتایا جا رہا ہے۔“
یہ بھی پڑھیں- Rahul on Ayodhya Murder Case: ایودھیا میں دلت لڑکی کے قتل پر راہل گاندھی نے حکومت کو گھیرا
غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دے گی عوام – سسودیا
دوسری طرف سابق وزیر منیش سسودیا نے بی جے پی اور دہلی پولیس پر غنڈہ گردی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا،” نئی دہلی میں والمیکی سدن کے قریب عام آدمی پارٹی کی ایل ای ڈی مہم کی گاڑی میں جان بوجھ کر توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔ شکست سے بی جے پی لیڈروں میں گھبراہت! دہلی پولیس خاموش تماشائی بن کر کام کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن نے دہلی انتخابات پر پوری طرح سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ بی جے پی والوں، دہلی کے لوگ 5 فروری کو آپ کی ہر غنڈہ گردی کا جواب دیں گے۔“
-بھارت ایکسپریس