Bharat Express

Christmas Day 2025: کیندریہ ودیالیہ اینڈریوزگنج میں کرسمس ڈے کے موقع پرخصوصی پروگرام میں تیسری کلاس کے طالب عالم علی اطہرکی نمایاں کامیابی

پروگرام کے دوران تین طلباء کو پرنسپل سندیپ کمارنے ان کی شاندارشرکت پرمبارکباد دی، جس سے ان کے حوصلے اورجوش وخروش میں اضافہ ہوا۔ ماسٹر علی اطہر، یوراج چودھری اور آدتیہ کمار نے کامیابی حاصل کی۔

نئی دہلی: جنوبی دہلی واقع پی ایم شری کیندریہ اینڈریوزگنج میں تیسری کلاس سے پانچویں کلاس تک کے تقریباً 500 طلبا کے لئے کرسمس ڈے سے قبل ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام اسکول کے پرنسپل ڈاکٹرآرکے شرما کی اجازت کے بعد روپا اور ان کے معاونین کے ذریعہ کروایا گیا۔ اس موقع پرطلبا نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔

پروگرام کی خاص بات سانتا کلاس کی آرٹ اینڈ کرافٹ کی سرگرمی تھی، جس میں بچوں نے ہدایات کے مطابق گھرسے لائی گئی اشیاء کو استعمال کرتے ہوئے کرسمس کے موقع پرسجاوٹ کے لئے اشیاء تیارکیں۔ طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اورفن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن کوخاص بنا دیا۔ پروگرام کے دوران تمام اساتذہ نے بچوں کوتعاون دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس پروگرام میں اسپیشل ایجوکیٹرساجدہ انصاری نے بھی اس پروگرام میں معذوربچوں کی شرکت کویقینی بنایا۔ پروگرام کے دوران تین طلباء کو پرنسپل سندیپ کمارنے ان کی شاندارشرکت پرمبارکباد دی، جس سے ان کے حوصلے اورجوش وخروش میں اضافہ ہوا۔ خصوصی اعزاز میں کلاس 3 کے طالب علم ماسٹرعلی اطہرنے پہلی پوزیشن حاصل کی اور کلاس 4 کے یوراج چودھری، کلاس 5 کے آدتیہ کمار نے بھی اپنے پرچم لہرائے۔ اس پروگرام کے سبب سبھی کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیردیں اورتمام سرپرست کافی خوش نظرآئے۔

بھارت ایکسپریس۔