الحاج عرفان احمد نے محمد اقبال کو پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کا ریاستی صدر منتخب کیا ہے۔
نئی دہلی: راشٹروادی فلاحی و سماجی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلی الحاج محمد عرفان احمد (سابق رُکن، سینٹرل وقف کونسل اورآل انڈیا حج کمیٹی،حکومت ہند) اورپسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے قومی صدراحسان عباسی نے یوپی کے امروہہ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (حکومت ہند) کے رکن سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی میں خدمات انجام دینے والے محمد اقبال کی سیاسی وسماجی اورملی وفلاحی خدما ت کو دیکھتے ہوئے مسلم پسماندہ سمیتی سنگھ کا دہلی پردیش کے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے۔
اس موقع پرسمیتی کے صدر اور بی جے پی رہنما الحاج عرفان احمد نے میڈیا سے بات چیت میں امید کا اظہار کیا کہ محمد اقبال پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے اصول وضوابط پر عمل کرتے ہوئے بالخصوص قوم و ملت کے ساتھ پسماندہ طبقات کیلئے بے لوث خدمات انجام دیں گے۔ عرفان احمد نے یہ بھی کہا کہ وہ اقبال دہلی سمیت متعدد ریاستوں کی غیرسرکار ی تنظیموں سے جڑکرکئی برسوں سے معاشرہ کے دبے کچلے طبقات کے لوگوں کیلئے کام کرتے ہیں، تاہم آگے بھی اسی طرح کرتے رہیں گے۔
احسان عباسی ودیگر پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ ) کے سربراہان وعہدیداران نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے خصوصی طورپرمبارکباد پیش کی۔ وہیں اخبارنویسوں سے گفتگو میں محمد اقبال نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے کندھوں پرجو مجھے ذمہ داری پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے سینئرکارکنان نے جو سونپی ہے، لہذا میں اسے بخوبی شاندارطریقے سے انجام دوں گا، خصوصاً ملک کی ترقی کے ساتھ محبت وبھائی چارگی کے فروغ اورنفرت کے خاتمہ کیلئے مضبوطی اور پوری قوت کے ساتھ شاندارکام کروں گا، اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی جی کی ہدایت پرچلتے ہوئے پسماندہ مسلم کمیونٹی کیلئے زمینی سطح سے کام کروں گا، کیونکہ جدید ٹکنالوجی کے اس دورمیں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود بے حد ضروری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



