Bharat Express

Alka Lamba Congress Candidate from Kalkaji Constituency: الکالانبا کو کانگریس نے کالکا جی سے بنایا امیدوار، وزیراعلیٰ آتشی کو دیں گی ٹکر

کانگریس نے دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق ایک اورامیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے سینئرلیڈرالکا لانبا کوکالکاجی سیٹ سے امیدواربنایا ہے۔

کانگریس نے الکا لانبا کو کالکاجی سیٹ سے وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف امیدوار بنایا ہے۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سینئرلیڈرالکا لانبا کوامیدواربنایا ہے۔ پارٹی نے انہیں کالکا جی سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ اس سیٹ پران کا مقابلہ دہلی کی وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کی امیدوارآتشی سے ہوگا۔ عام آدمی پارٹی نے آتشی کو ایک بار پھر کالکا جی سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ الکا لانبا کانگریس کی سینئرلیڈر ہیں اوراس دہلی آل انڈیا مہیلا کانگریس کمیٹی کی چیئرپرسن ہیں اور چاندنی چوک کی رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔

2020 کے الیکشن میں تیسرے نمبرپررہی تھیں الکا لانبا

گزشتہ اسمبلی الیکشن میں الکا لانبا کانگریس کے ٹکٹ پر چاندنی چوک سیٹ سے الیکشن لڑی تھیں۔ حالانکہ یہاں انہیں ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار پرہلاد سنگھ ساہنی نے جیت درج کی تھی۔ اس الیکشن میں الکا لانبا تیسرے نمبرپر رہی تھیں۔ وہیں، 2015 کے اسمبلی الیکشن میں الکا لانبا نے جیت درج کی تھی۔ یہ الیکشن انہوں نے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار سمن گپتا کو 18 ہزارسے زیادہ ووٹوں سے ہرایا تھا۔ 2015 میں کانگریس امیدواررہے پرہلاد سنگھ ساہنی تیسرے نمبر پرچلے گئے تھے۔

بی جے پی اورعام آدمی پارٹی پرالکا لانبا کے حملے

الکا لانبا کا شمارتیزوطرار لیڈران میں ہوتا ہے۔ کانگریس نے انہیں آل انڈیا مہیلا کانگریس کی ذمہ داری دے رکھی ہے۔ دہلی اسمبلی الیکشن کی سرگرمی کے درمیان الکا لانبا بی جے پی اورعام آدمی پارٹی پرحملہ آور ہیں۔ گزشتہ دنوں نے ایک پوسٹ میں دونوں پارٹیوں پرحملہ بولا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read