Congress Manifesto released Delhi Election 2025: کانگریس کا انتخابی منشور جاری، خواتین کو 2,500 روپئے فی ماہ، 300 یونٹ مفت بجلی، سرکاری نوکری میں 33 فیصد ریزرویشن کا وعدہ
دہلی کانگریس سربراہ دیویندریادونے یہ بھی اعلان کیا کہ اگرپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ ذات پرمبنی مردم شماری کرائیں گے اورپروانچلیوں کے لئے وزارت قائم کریں گے۔
Delhi Assembly Election 2025: کانگریس نیا چاندنی چوک بناکرعوام کی امیدوں پر کھرا اترے گی: مدت اگروال کا عزم
کانگریس کے سینئر لیڈر جے پرکاش اگروال کے بیٹے اور چاندنی چوک سے کانگریس امیدوار مدت اگروال نے کہا کہ حالیہ اسمبلی الیکشن میں دہلی کی عوام بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو ایک ساتھ جواب دے گی اور کانگریس کو مضبوط کرے گی۔
Delhi Assembly Election 2025: دہلی فتح کرنے کے لئے کانگریس تیار، مسلم اکثریتی حلقہ سیلم پور میں 13 جنوری کو راہل گاندھی کی ہوگی پہلی ریلی
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی راہل گاندھی کی ریلی کے ساتھ دہلی الیکشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس کے مطابق، راہل گاندھی 13 جنوری کو شمال-مشرقی دہلی کے سیلم پور میں ’جے باپو، جے بھیم، جے سنودھان‘ ریلی کو خطاب کریں گے۔
Delhi Assembly Election 2025: دہلی کانگریس صدردیویندریادوکا بڑا بیان، لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد بہت بڑی غلطی تھی
دیویندریادونے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق کہا کہ اس غلطی کونہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے اینٹی انکمبنسی کی وجہ سے دہلی کی عوام میں اب کانگریس کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
Delhi Assembly Election 2025: کانگریس وہی وعدے کرتے ہیں، جو ہم پورا کرسکتے ہیں، کانگریس انچارج قاضی نظام الدین نے کیا بڑا دعویٰ
بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی نظام الدین نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی پورے ملک میں بی جے پی کو ٹکردیتی ہے۔ راہل گاندھی کی طرف ہی ہرکوئی امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ دہلی میں بھی کانگریس ہی ٹکرلے گی۔
Delhi Assembly Election 2025: کانگریس کا بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر بڑا حملہ، قومی ترجمان راگنی نائک نے پرینکا گاندھی سے متعلق نازیبا تبصرہ پردیا سخت جواب
کانگریس ترجمان راگنی نائک نے عام آدمی پارٹی کے 2100 روپئے دینے کے ودے پر سوال کیا کہ اگر وہ اپنے وعدے کوپورا کرتی ہے تو پھر پنجاب میں کیا گیا وعدہ اب تک کیوں نہیں پورا کیا۔ تین سال ہوگئے، لیکن پنجاب میں اب تک اپنے وعدے کوپورا نہیں کیا گیا۔
Alka Lamba Congress Candidate from Kalkaji Constituency: الکالانبا کو کانگریس نے کالکا جی سے بنایا امیدوار، وزیراعلیٰ آتشی کو دیں گی ٹکر
کانگریس نے دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق ایک اورامیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے سینئرلیڈرالکا لانبا کوکالکاجی سیٹ سے امیدواربنایا ہے۔
دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی اوربی جے پی کے خلاف جاری کیا وہائٹ پیپر، اجے ماکن نے کہا- عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد بڑی غلطی
دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کانگریس نے دونوں پارٹی کے خلاف وہائٹ پیپرجاری کیا ہے۔
Delhi Assembly Election 2025: الکا لانبا کالکا جی سے ہوں گی امیدوار؟ وزیراعلیٰ آتشی کودیں گی ٹکر
سابق رکن اسمبلی الکا لانبا کالکا جی سے کانگریس کی امیدوار ہوں گی۔ ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ الکا لانبا دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی کو ٹکردیں گی۔
Delhi Congress Candidates List: اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ٹکٹ کے لئے جاری ہے رسہ کشی، آصف محمد خان اور پرویزہاشمی میں سخت مقابلہ، کانگریس بناسکتی ہے خاتون امیدوار
اوکھلا اسمبلی حلقہ میں کانگریس سے آصف محمد خان اور پرویز ہاشمی کی دعویداری کافی مضبوط مانی جارہی ہے۔ وہیں عشرت جہاں اور اریبہ خان بھی مضبوط دعویدار ہیں جبکہ پرویز عالم خان، عارفہ خانم اور زیبا خان کے علاوہ درجنوں دعویدار ہیں۔